بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پندرہ کروڑ سوشل میڈیا صارفین نے روسی انجینئرز کی تیارکردہ ”فیس ایپ “کواپنا ذاتی ڈیٹا دے دیا،انتباہ جاری

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی فیس ایپ سے متعلق بڑا سیکورٹی خطرہ سامنے آگیا۔ ایپ کے ذریعے تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔روسی انجینئرز کی تیارکردہ نئی “فیس ایپ ” نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ اس ایپ کے ذرایعے کے صارف کی تصویر سے اس کے چہرے کوجوان اوربوڑھا کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ کوجہاں صارفین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں صارف ڈیٹا کی سیکورٹی پر بھی کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔امریکی بزنس جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے زریعے کمپنی تقریبا پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔ فیس ایپ انسٹال کرنے پر صارف کمپنی کی تمام شرائط منظور کرتا ہے اور کمپنی کویہ حق حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ صارف کی تمام تصاویراور ذاتی معلومات استعما ل کرسکتی ہے۔ا س کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر نام کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے رہے ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق اب تک گوگل پلے سے دس کروڑ سے زائد لوگ اسے ڈاون لوڈ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے ایف بی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایپ کو امریکی شہریوں کے لئے نجی خطرہ قرار دیا۔امریکی جریدے کے مطابق اب تک گوگل پلے سے دس کروڑ سے زائد لوگ اسے ڈاون لوڈ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے ایف بی آئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ایپ کو امریکی شہریوں کے لئے نجی خطرہ قرار دیا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…