بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اس لڑکی کو گوگل اپنی شہزادی کہتا ہے، آخر اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ خطاب دے دیا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سافٹ ویئر کی دنیا میں یہ ایک مسلمہ حقیقت سمجھتی جاتی ہے کہ ’’ہر چیز کو ہیک کیا جاسکتا ہے‘‘ لیکن گوگل کی سافٹ وئیر پراڈکٹس کے متعلق یہ خطرہ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اربوں انٹرنیٹ صارفین گوگل پراڈکٹس کو بے فکری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، اور اگر اس اعلیٰ ترین معیار کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو سب سے زیادہ جاتا ہے تو وہ ’گوگل کی شہزادی‘ پریسا تبریز ہیں۔

جو گوگل کروم برا?زر کیلئے ہیڈ آف پراڈکٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔پریسا 2007 میں گوگل کا حصہ بنیں۔ ان کی عمر محض34 سال ہے لیکن وہ عالمی شہرت یافتہ سافٹ ویئر سکیورٹی ایکسپرٹ کی پہچان بناچکی ہیں۔ ان کی ٹیم نے گوگل کروم کی سکیورٹی میں بے شمار خامیاں دریافت کرکے انہیں دور کیا ہے۔ عام طور پر وہ کسی بھی ہیکر سے پہلے ہی خود خامیوں کا پتہ چلالیتی ہیں اور ان کا توڑ بھی کرلیتی ہیں۔ جب 2012ء4 میں جریدے فوربز نے آئی ٹی کی دنیا میں 30 سال سے کم عمر ممتاز ترین 30 شخصیات کی فہرست جاری کی تو ان میں پریسا کا نام بھی شامل تھا۔پریسا کی ٹیم 30 افراد پر مشتمل ہے جو دن رات گوگل پراڈکٹ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ وہ یو ایس ڈیجیٹل سروس کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کی نیٹ ورک اور سافٹ ویئر سکیورٹی بہتر بنانے پر بھی کام کرچکی ہیں۔آئی ٹی سکیورٹی میں ان کی غیر معمولی مہارت اور ممتاز مقام کی وجہ سے ہی انہیں گوگل نے ’’ شہزادی ‘‘کا خطاب دیا، جو آئی ٹی کے علاوہ میڈیا کی دنیا میں بھی مشہور ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…