جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

امریکا کے حزب اللہ نیٹ ورک کے خلاف سائبر حملوں کا انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ سائبر حملے کا مقصد حزب اللہ ملیشیا کے نیٹ ورک اور اس کے درمیان رابطوں کو ہیک کر کے غیر فعال بنانا تھا۔ حکام نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ ایران کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی ملیشیا کے نیٹ ورک کو سائبر حملے سے کتنا نقصان پہنچا۔امریکی وزارت دفاع نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ مشرق وسطیٰ میں عسکری کارروائیوں کی نگراں

امریکی قیادت کے ترجمان کیپٹن ولیم اوربین بے بتایا کہ امریکی مرکزی کمان کسی بھی ممکنہ سائبر حملے پر تبصرہ کرنے کو مسترد کرتی ہے۔امریکی فوج ضرورت پڑنے پر تباہ کن حملوں کے لیے اختیاری طور پر ممکنہ برقی آلات کی فہرست محفوظ رکھتی ہے۔ امریکی صدر بھی سائبر حملوں کے احکامات دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔امریکی ذمے داران نے معلومات کی حساسیت کی بنا پر اپنے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ایران کے مفاد میں کام کرنے والی ملیشیا حزب اللہ ، اپنے پاس موجود ایرانی میزائلوں کے سبب تشویش کا خاص ذریعہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…