ماہرین نے تاریخ کی سب سے بڑی کیا چیز دریافت کرلی

17  جون‬‮  2019

لندن(این این آئی) برطانوی ماہرین نے دنیا کا سب سے وسیع شہابی گڑھا دریافت کرلیا جس کی چوڑائی 9 میل ہے اور یہ 1.2 ارب سال قبل ایک شہابِ ثاقب کے زمین سے زوردار تصادم کے باعث بنا تھا۔یہ دریافت آکسفورڈ یونیورسٹی کے ارضیات دانوں نے کی ہے جو اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے 15 سے 20 کلومیٹر دور سوا ارب سال پہلے ٹکرایا تھا۔ اس ہولناک تصادم کے باعث 9 میل وسیع گڑھا بنا تھا تاہم ماہرین کو اس کے اولین آثار 2008ء میں بکھری ہوئی ریت اور ملبے کی صورت میں ملے تھے۔ارضیاتی تاریخ میں آسمانی پتھراور شہابیے زمین سے ٹکراتے رہے ہیں اور ساڑھے 6 کروڑ سال پہلے ایسے ہے ایک واقعے

کے بعد ڈائنوسار صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے جس کے بعد زمین پر ممالیوں کا ظہور ہوا اور کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوئی تھیں جن میں زمین کی ارضیاتی تشکیل اورشاید پانی کی موجودگی بھی شامل ہے۔اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کین آمور ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ شہابی تصادم منِچ بیسن کی تشکیل کی وجہ بنا ہے اور اس میں ٹکراؤ سے اڑنے والی گردوغبار اور مٹی بھی محفوظ ہے اور ارضیاتی سطح پر ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اب ماہرین اگلے مرحلے میں اس علاقے کا تفصیلی سروے کریں گے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس تصادم سے جو گڑھا بنا ہے اس کا قطر 14 کلومیٹر ہے اور اس نے اسکاٹ لینڈ کی ارضیات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…