مسلسل6 گھنٹے پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان ہلاک،مرنے سے پہلے فرقان قریشی نے زور زور سے کیا کہا؟والد سب کچھ سامنے لے آیا

1  جون‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مبینہ طور پر پب جی گیم نے لڑکے کی جان لے لی۔ نوجوان مسلسل 6 گھنٹے سے موبائل پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر مدھیہ پردیش میں گیم کھیلنے کے دوران ہلاک ہونے والے لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا فرقان قریشی مسلسل 6 گھنٹے سے پب جی گیم کھیل رہا تھا

کہ اس دوران اسے مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہو گیا۔ 16 سالہ فرقان قریشی 12 ویں کلاس کا طالبعلم تھا۔نوجوان کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے سے قبل فرقان قریشی اپنے اسمارٹ فون پر پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک کہنے لگا دھماکہ کر دو، دھماکہ کر دو۔ اْن کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا انتہائی چست تھا اور وہ ہفتہ کی رات کو شروع کیا گیا گیم اتوار کی صبح تک کھیل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فرقان قریشی نے رات کو کچھ گھنٹے کی نیند کی اور صبح اٹھنے کے بعد بمشکل ناشتہ کر کے دوبارہ گیم کھیلنا شروع ہو گیا۔ فرقان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے گئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ماہر نفسیات نے بتایا کہ جب لڑکے کو اسپتال لایا گیا تو اس کے دل کی دھڑکن بند ہو چکی تھی۔ آج کل بچے ویڈیو گیمز میں دماغی طور پر بہت زیادہ ملوث ہو جاتے ہیں جو ان کی موت کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے بچوں کو اس طرح کے گیمز سے دور رکھنا چاہے۔بھارتی ریاست گجرات کے کچھ شہروں میں موت کی وجہ بننے والے گیمز پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…