منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سمندر میں موجود پلاسٹک، آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کو متاثر کررہا ہے، سائنسدان

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک سروے رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود پلاسٹک کے کچرے کے سبب آکسیجن بنانے والے بیکٹیریا کی نشوونما متاثرہورہی ہے جو فضا میں 10 فی صدآکسیجن بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ بیکٹیریا پلاسٹک میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا سے تباہ ہورہے ہیں ۔اس بیکٹیریا کو پرو کلو روکوکس کہا جا تا ہے ۔یہ ایک قسم کا

سائنو بیکٹیریا ہے اور صرف 30 سال قبل ہی ہم نے اسے دریافت کیا ہے ۔پورے سیارے پر ضیائی تالیف (فوٹو سنتھے سز)کاعمل کرنے والی یہ دنیا کی سب سے چھوٹی قدرتی مشین ہے اور یہ بیکٹیریا پوریکرہ ارض پر بڑی مقدار میںپائے جاتے ہیں ۔یہ نہ صرف پانی کو صحت مند اور تازہ رکھتے ہیں بلکہ ہمیں زندہ رکھنے والی آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں سمندری غذائی چکر کا بھی اہم جزو یہی بیکٹیریا ہیں ۔یہ کاربن سائیکل کا بھی اہم جز وہیں اور یہ قدرتی طور پر فضا میں موجود آکسیجن کی تشکیل بھی کرتے ہیں ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پلاسٹک کا ڈھیر سمندروں میں ان کی توقع سے زیادہ تبدیلیاں کررہا ہے اور یوں بیکٹیریا کی ضیائی تالیف یعنی آکسیجن بنانے کے عمل میں بھی رکاوٹ آرہی ہے ۔ صرف بحرِ اوقیانوس میں ایک مقام پر خردبینی (مائیکرو) پلاسٹک کے دو ٹریلین ٹکڑے موجود ہیں جن سے خارج ہونے والے کیمیائی مرکبات انسان دوست بیکٹیریا پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے لیبارٹری میں تجربات کیے ہیں لیکن اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…