جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ZONG 4G سے اب ریچارج کریں آن لائن

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کی آن لائن ریچارج سہولت کی بدولت اب Zong موبائل اکائونٹ کے صارفین اپنے اکائونٹ آن لائن ریچارج کر سکتے ہیں اوربے مثال خدمات کا آسانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس جدید ترین آن لائن ریچارج سسٹم میں نت نئی سہولیات کا ایک جہان آباد ہے جو ڈیجیٹل صارفین کو آسانی پہنچانے کے ہدف پر کاربند ہے ۔

اس صنعت کے تخلیق و جدت کے میدان میں صف اول میں ہونے کی وجہ سےZONG 4G صارفین کی بڑھتی خواہشات کو تیزی سے ایک ربط میں لا رہا ہے اور اس آن لائن ریچارج سہولت کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کو تمام بینک اکائونٹس پر چوبیس گھنٹے رسائی کی سہولت مہیا کرنے پر کاربند ہے ۔صارفین کی آسانی اور فائدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ جدید ترین اور صارف دوست انٹرفیس صارف کو مہیا کرتا ہے کم از کم پچاس روپے تک کے ریچارج کی سہولت صرف چند کلک سے ۔ اس کا 3D کریڈٹ کارڈ حفاظتی نظام صارفین کو پیش کرتا ہے ایک مکمل محفوظ اور معتبر ذریعہ جو باآسانی ZONG کی ویب سائٹ یا My Zong ایپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ مزید براں تمام پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ بلز کی ادائیگی اس آن لائن سہولت کے ذریعہ ہو سکتی ہے اور MBB ڈیوائس استعمال کرنے والے صارفین بھی کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی مددسے اس آن لائن سسٹم کی بدولت ریچارج کر سکتے ہیں ۔” آن لائن ریچارج سروس صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے اور جدت کے فروغ کی طرف ایک غیر معمولی قدم ہے ، جس کی وجہ سے صارفین دنیا کے کسی بھی کونے سے اپنا بیلنس آن لائن ریچارج کر سکیں گے ۔ ZONG کی صارفین کو سب سے مقدم رکھنے

کی سوچ ہی وہ قوت ہے جس کی بدولت ZONG 4G اپنے صارفین کو ممتاز ترین خدمات اور ان کی ضروریا ت کے عین مطابق نیٹ ورک کی سہولت مہیا کر رہا ہے ۔ ہم اپنے نیٹ ورک میں مسلسل سرمایہ کاری کرتے رہیں گے تاکہ صارفین کو لاجواب خدمات ، سہولیات اور ان کی خواہش کے مطابق حل اور تجاویز ملتی رہیں ” کمپنی کے ترجمان نے کہاملک میں ڈیجیٹل تخلیق کے قائد کی حیثیت سے ہم اس سہولت کو آسان تر بنانے ، چوبیس گھنٹے اس تک رسائی کو برقرار رکھنے اور اپنے صارف کے ڈیجیٹل طرز حیات کو قائم رکھنے کے لئے کامل توجہ دے رہے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے ۔

کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دیا گیا “Best in 4G Service”ایوارڈ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہZONG 4G لاکھوں پاکستانیوں کی اولین ترجیح ہے اور ہمارے صارفین ایک لاجواب تجربہ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔جدت پر مبنی پیش رفت کی بدولت ZONG 4G پاکستان کے جدید ترین مستقبل کی قیادت کررہا ہے اور اس آن لائن ریچارج سروس کا اجراء اس کا ٹھوس ثبوت ہے ۔آن لائن ریچارج کے لئے وزٹ کریں https://onlinerecharge.zong.com.pk/onlinerecharge

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…