منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستقبل میں اسمارٹ فونز کو وائی فائی سگنلز کی مدد سے بغیر کسی ڈیوائس کے چارج کیا جاسکے گا : سائنسی ماہرین کا دعویٰ

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں اسمارٹ فونز کو وائی فائی سگنلز کی مدد سے بغیر کسی ڈیوائس کے چارج کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بالخصوص اسمارٹ فون کی ایجاد کے بعد

سائنسی میدان میں آئے روز حیرت انگیز انقلابی ایجادات ہوتی ہیں۔ سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی کم قیمت مشین تیار کرلی جس کی مدد سے وائی فائی سگنلز کو بجلی میں تبدیل کر کے اسمارٹ فون اور دیگر بیٹری والی چیزوں کو چارج کیا جاسکے گا۔ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹو ڈی ڈیوائس تیار کی جو وائی فائی کے سگنل کو بجلی میں تبدیل کرے گی اور مستقبل میں بیٹری یا چارجر کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وائی فائی چونکہ تیزی سے پھیلنے والا آلہ بن چکا جس کے ساتھ اگر انٹینا الٹرنیٹ کرنٹ (اے سی) نصب کردیا جائے تو یہ برقی مصنوعات جیسے اسمارٹ گھڑیوں، طبی ڈیوائسز، موبائل فون، ٹیبز وغیرہ کو چارج کرسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ انٹینا ریڈیو فریکوئنسی کی مدد سے برقی مقناطیسی لہروں کو پکڑتا ہے اور پھر وائی فائی سگنلز کو کرنٹ میں تبدیل کردیتا ہے اور اس کے ذریعے 40 مائیکرو واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جو موبائل چارجنگ، بلیوٹوتھ وغیرہ چلانے کے لیے کافی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…