جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیس بک خودکار طریقے سے دہشت گردوں کا مواد تیار کر رہا ہے

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن نے کہا ہے کہ فیس بک نادانستہ طور پر خود کار ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں سے منسلک گروپس کے لیے مواد تیار کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام انتہا پسندوں کی شناخت نہیں کر پا رہا۔نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن نے امریکہ کی جانب سے

دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کے فیس بک پیجز کے تین ہزار ممبرز پر ایک تحقیق کی ہے جنہوں نے ان صفحات کو لائیک کر رکھا ہے۔ تحقیق کاروں نے دریافت کیا کہ شدت پسند گروپ داعش اور القاعدہ کھلے عام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر متحرک ہیں۔سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پریشان کن بات یہ ہے کہ فیس بک کا اپنا سوفٹ ویئر خود کار نظام کے تحت انتہا پسندوں کے سوشل میڈیا صفحات کے لیے ماضی کی یادوں اور خوشی کی ویڈیوز تیار کرتا رہتا ہے۔ ان ویڈیوز کو اچھی خاصی تعداد میں لوگ دیکھتے اور لائیک کرتے ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن نے اپنے ایک ذریعے کی جانب سے امریکہ کے سکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن کو ایک شکایت درج کروائی ہے۔ اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔وسل بلوورسینٹر نے 48 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہا کہ فیس بک کی جانب سے دہشت گردی کے مواد کو روکنے کی کوششیں کمزور اور ناقابل یقین ہیں۔ ہمارے لیے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ فیس بک خود کار ٹیکنالوجی سے دہشت گردی کے مواد کو پیدا کرنے کے ساتھ پھیلا بھی رہا ہے۔ نیشنل وسل بلوور سینٹر واشنگٹن کی شکایت کے مطابق فیس بک انتہا پسندانہ اکائونٹس اور پوسٹس کو ختم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کر رہا۔ ادھر فیس بک حکام نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ دو سال پہلے کی نسبت اب نئی ٹیکنالوجی اور بھاری سرمایہ کاری کی بدولت زیادہ کامیابی سے دہشت گردی سے متعلق مواد کو ہٹا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے تاہم دہشت گرد گروپوں کے خلاف اپنی کوششوں کے حوالے سے بہت متحرک ہیں،فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو ایک طرف نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کی روک تھام نہ

کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے، تو دوسری جانب ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ فیس بک پر مخالف موقف کو برابر وقت نہیں دیا جاتا، چاہے وہ کتنا بھی ناخوش گوار کیوں نہ ہو۔فیس بک نے مارچ میں اپنے نیٹ ورک اور انسٹا گرام پر سفید فام قومیت اور سفید فام علیٰحدگی پسندوں کی حمایت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…