جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ZONG 4G پاکستان بھر میں گیارہ ہزار 4G سیل سائٹس(Cell Sites) کی حد عبور کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے ۔

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4Gاپنے صارفین کو بے مثال سیلولر اور موبائل رابطہ کی خدمات وسہولیات فراہم کرنے کے شعبہ میں اپنی قیادت کا لوہا منوا چکا ہے ،یہ پاکستان کی پہلی اور واحد کمپنی ہے جس نے گیارہ ہزار سیل سائٹس (Cell Sites) کی تنصیب کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ ZONG 4G نے نہ صرف ملک کے شہروں بلکہ دوردراز کے دیہی علاقوںمیں بھی4Gصارفین کی سب سے بڑی تعداد کو بلا تعطل نیٹ ورک کی سہولت بہم پہنچائی ہے ، پاکستان میں 4G نظام حیات کی ترویج کے لئے ZONG 4G کی خدمات و سہولیات نے ایک قابل ذکر کردار ادا کیا ہے اور اس ضمن میں ZONG 4G ایک فعال ترین کردارادا کر رہا ہے۔ ZONG 4G ایک مستقل اور مسلسل جدت پر مبنی انقلاب کے ذریعے مستحکم 4G نظام حیات کی پیداوار کے ہدف پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔ ZONG 4G کی جانب سے 4Gکا پھیلائو ہمیشہ کی طرح جارحانہ خطوط پر رواں دواں ہے ، اور یہ اس بات کی تصدیق کرتاہے کہ پاکستان کو جدت کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے ZONG 4G صف اول میں کھڑا ہے ۔

“ہم اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہماری موجودہ 4G سائٹس کی تعداد گیارہ ہزار سے متجاوز کر چکی ہے ۔ ہم 4Gنظام حیات کی تعمیر کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کرتے رہیں گے اور ہم اپنے صارفین کو سب سے اہم سمجھتے ہیںاور صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ بلاتعطل مواصلاتی رابطہ سے لطف اندوز ہو سکیں اور بین الاقوامی طور پرجدید ترین 4G خدمات کے تجربہ حاصل کر سکیں ۔” کمپنی کے ترجمان نے کہا

Consumer Association of Pakistan کا “Best 4G Services” ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد(یہ ایوارڈ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہاتھوں عطا کیا گیا تھا)ZONG 4G بلا شبہ پاکستان کی مارکیٹ میں ایک قائدانہ حیثیت سے غالب ہو چکا ہے جس کی بنیادی وجہ ملک بھر میں 4G کی وسیع ترین رسائی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی سیل سائٹس ہیں ۔ یہ ایوارڈ ، جو کہ ZONG 4G کے لئے ایک عظیم اعزاز ہے ، نے اس کی حیثیت کو بطور ایک ناقابل شکست 4G لیڈر مزید مضبوطی اور استواری عطا کر دی ہے۔

ٹیلی کام شعبہ میں نئے سنگ میل رکھتے ہوئے ، ZONG 4G اپنے صارفین کو نہ صرف ممتاز ترین خدمات فراہم کر رہا ہے بلکہ ان تخلیقی ، جدید ترین سہولیات و خدمات میںوسعت بھی لا تا رہے گا تاکہ اس کے صارفین بے مثال ڈیجیٹل تجربہ سے لطف اندوز ہوسکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…