اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یو ایس بی ڈیٹا کیبل تو وہ چیز ہے جسے استعمال کرنے کا تجربہ تو آج کل ہر ایک کو ہی ہوتا ہے، خصوصاً اگر آپ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہوں۔ مگر کیا وجہ ہے جب بھی کسی یو ایس بی کیبل کو کنکٹر میں لگانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اکثر پہلی کوشش میں
ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ چاہے آپ تار پر جتنی بھی توجہ مرکوز کرلیں، اس غلطی کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کیا آپ اسمارٹ فون کو ٹھیک چارج کررہے ہیں؟ اگر آپ کو بھی اکثر اس کا تجربہ ہوتا ہے تو اس کی ایک کافی دلچسپ وجہ ہے جس کا انکشاف انٹیل کی یو ایس بی ٹیکنالوجی تیار کرنے والی ٹیم میں شامل اجے بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی تیاری کے آغاز کے ساتھ ہی ہمیں معلوم تھا کہ کیبل کے کنکٹر کو فلپ ایبل بنانا صارفین کے لیے طویل المعیاد بنیادوں پر اچھے تجربے کا باعث ہوگا، مگر ایسا کرنے کے لیے دوگنا وائرنگ اور سرکٹ کے زیادہ حصوں کی ضرورت ہوتی، جس سے اس کی لاگت بھی دوگنا بڑھ جاتی۔ اجیت بھٹ کے مطابق اگر آغاز میں ہی اس نئی ٹیکنالوجی کی قیمت بہت زیادہ ہوتی تو اس کی کامیابی کے امکانات بھی کم ہوتے، یہی ہمارا ڈر تھا، تو ہم شروع میں لاگت کو ہر ممکن حد تک کم رکھنا چاہتے تھے۔ ویسے تو فلپ ایبل کنکٹر سننے میں تو اچھا لگتا ہے، تاہم اگر ایسی ڈیٹا کیبل تیار ہورہی ہوتیں تو ایسی کیبل آج ہمارے ہاتھ میں ہوتیں جن میں متعدد تاریں ہوتیں جبکہ وہ پلے اینڈ پلے ایبل بھی نہیں ہوتی۔ تو یہ ہے اس کی دلچسپ وجہ، تو اگلی مرتبہ فون کو چارج کرتے ہوئے یا فلیش ڈرائیو کمپیوٹر میں لگاتے ہوئے آپ کو 2 سے 3 مرتبہ کوشش کرنا پڑے تو اس غلطی کا ذمہ دار لاگت میں کمی کے جواز کو قرار دے سکتے ہیں۔