جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ماسٹر موٹرز نے اپنی پہلی مقامی اسمبل کردہ گاڑی ریکارڈ مدت میں تیار کرلی،آرڈرز کی بکنگ شروع

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ماسٹر موٹرز نے اپنی پہلی مقامی اسمبل کردہ گاڑی چنگان کاروان دو مئی کو تیار کی جو ریکارڈ 13 ماہ کی مدت میں تیار کی گئی ہے۔ یہ کسی بھی گرین فیلڈ آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹ کا ریکارڈ ٹائم ہے۔اس موقع پر ایم ایم ایل کے سی ای او دانیال ملک نے کہا کہ پیداواری پلانٹ کا سنگ بنیاد 13 ماہ قبل 21 مارچ 2018 کو رکھا گیا تھا، تقریب میں اس وقت کے وزیر صنعت و پیداوار سردار محمد ارشد خان لغاری بھی موجود تھے۔ یہ کامیابی انجینئرنگ ٹیم اور دیگر ملازمین کی انتھک لگن اور

محنت کے باعث عمل میں آئی اس میں چنگان انٹرنیشنل کا ٹیکنیکل تعاون بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ پر ماحول کے موافق اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری استعمال کی گئی ہے اور پلانٹ کی گنجائش 30 ہزار یونٹ سالانہ ہے جس میں چنگان کے کوالٹی سسٹم پر عمل کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ برآمدات کے لیے گاڑیوں کا معیار عالمی پیمانے کے مطابق ہے۔ ہم نے آٹو میشن مرحلہ وار مکمل کرنا ہے اور مکمل آٹومیشن 2025 میں ہوجائے گی۔چنگان ”کاروان“ ایک جدید لگژری7 سیٹر وین ہے جس میں جدید 1000cc انجن اور طاقتور ڈوئل اے سی ہیں۔ یہ خاندان بھر کے ساتھ سفر اور لمبے سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے۔اس کے ساتھ 60 ہزار کلو میٹر یا 3 سال کی وارنٹی فراہم کی جائے گی۔ ہمیں پہلے ہی شاندار پزیرائی مل رہی ہے اور اگلے ماہ کے لیے آرڈرز کی بکنگ ہوگئی ہے۔ماسٹر موٹر لمیٹڈ ایک جوائنٹ وینچر ہے جس میں ماسٹر موٹر کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایم سی ایل) اور چنگان انٹرنیشنل کارپوریشن کی پارٹنر شپ ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں مقامی طور پر تین چنگان گاڑیوں کی تیاری کا اعلان کیا تھا ان میں چنگان ایم 8 پک اپ، چنگان ایم 9 پک اپ اور چنگان کاروان وین شامل ہے اس کے ساتھ ہی ایس یو ویز، ایم پی ویز اور دیگر پسنجر گاڑیاں بھی تیار کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام 3S ڈیلرز صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے پُرجوش ہیں ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام اسپیئر پارٹس اسٹاک میں ڈیلرز کے پاس دستیاب ہوں۔ اسی طرح تربیت یافتہ سیلز سپورٹ ٹیکنیشنز بعد از فروخت خدمات کے لیے موجود ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…