امریکی سائنسدانوں کی اہم کامیابی : معدوم قرار دیا گیا پودا ڈرون کی مدد سے دریافت

23  اپریل‬‮  2019

ہوائی(این این آئی) امریکی سائنسدانوں کی خوشی کا کوئی اندازہ نہیں رہا جب انہوں نے ڈرون کی مدد سے ایک ایسا پودا دیکھا جسے عالمی سطح پر معدوم قرار دیا جاچکا تھا۔امریکی جزیرہ نما خطے ہوائی کے ایک پہاڑی علاقے کوائی میں واقع نیشنل ٹراپیکل بوٹانیکل گارڈن واقع ہے جس کے سائنسداں اس علاقے میں تحقیق کررہے ہیں۔ کوائی کا علاقہ نایاب درختوں، پودوں، جڑی بوٹیوں اور

جانداروں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے جس کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ان میں سے ایک پوداHibiscadelphus woodii بھی ہے جس کے تین پودے ڈرون کی مدد سے دکھائی دیئے جو ’کالالاؤ‘ کی وادی میں موجود تھے۔ یہ علاقہ پہاڑی اور دشوار گزار ہے جس کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون سے مدد لی گئی تھی۔ ماہرین نے جب محتاط انداز میں اس کی ویڈیو دیکھی تو حیرت انگیز طور پر انہیں یہ پودا دکھائی دیا۔1991 میں اسی ادارے کے ایک ماہرِ نباتیات نے یہ پودا دیکھا تھا اور اسے1995میں ایک نئی قسم کے پودے کے طورپر شامل کرلیا گیا۔ اس کے بعد 2009 تک یہ دنیا میں کہیں نہیں ملا اور ماہرین نے آخرکار اسے معدوم قرار دیدیا تھا۔ یہ ایک طرح کی بیل ہے جس پر روشن پیلے رنگ کے پھول اگتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ جامنی مائل سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے اس پودے کی افزائش کے لیے کئی جتن کئے لیکن سب میں ناکامی ہوئی ہے۔ڈرون کی کامیابی کے بعد ماہرین پر امید ہیں کہ نئی ٹیکنالوجی سے پودوں کی شناخت اور تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…