اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے کی پہلی اڑان

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(این این آئی) پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ ایل اے آر ون فلارس نامی طیارے نے اپنی پہلی اڑان پولینڈ کے زی لوناگورا ایئر پورٹ سے 5اپریل کو بھری۔ سات اعشاریہ ایک ملین برطانوی پاؤنڈ مالیت کے

طیارے کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100میٹر کا رن وے درکار ہے ،اس چھوٹے اور خوبصورت طیارے میں میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یاد رہے چین کی جانب سے گزشتہ برس زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا اے جی 600 ائیر کرافٹ طیارہ بھی تیار کر لیا گیاتھا۔چین کے فضائی ماہرین کی موجودگی میں سمندر کے جنوبی حصے میں ائیر کرافٹ اے جی 600 نے ہفتے کی صبح کامیاب اڑان بھری اور کچھ دیر بعد پانی کی سطح پر اپنی لینڈنگ کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کیا۔طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جہاز کی اڑان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اے جی 600 ائیر کرافٹ نے صبح 8:51 پر پرواز بھری اور 9:05 پر پانی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی۔اے جی 600 طیارے نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کامیاب زمین پر لینڈنگ کا تجربہ مکمل کیا تھا۔جہاز کے چیف ڈیزائنر نے چین کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پانی کی کثافت ہوا کی کثافت سے 800 گنا زیادہ ہوتی ہے اس لیے پانی پر جہازکی لینڈنگ زمینی لینڈنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل عمل ہے۔طیارے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ طیارے کو زمین اور پانی پر اتارنے کے لئے ایک ہی رفتار سے نیچے پہنچانا پڑتا ہے لہذا اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے جہاز میں موجود ڈریگ سسٹم کو اچھی طرح سے ڈیزائن کیا جانا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…