بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز کی دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ش، وجہ سامنے آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک، اس کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئیں جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے

میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز تکنیکی  مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین شدید پریشانی میں مبتلا دکھائی دیئے۔ابتدائی طور پر سروس متاثر ہونے پر صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آتا اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے، بعد ازاں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز بھی معطل ہوگئیں۔واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے کا سلسلہ متاثر ہوا ۔سینکڑوں صارفین فیس بک اور دیگر سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کرتے رہے۔دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس متاثر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر فیس بک ڈاؤن، انسٹاگرام ڈاؤن اور واٹس ایپ ڈاؤن کے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے تھے۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئیں۔اس سے قبل فیس بک، انسٹاگرام اور میسینجر کی سروسز 13 مارچ کو تکنیکی مسائل کے باعث بند ہوئی تھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…