اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کا ناکامی کے باوجود چاند پر قدم رکھنے کے نئے منصوبے کا اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے ناکام خلائی مشن کی ذمہ دار فضائی کمپنی نے سرکاری اور نجی فنڈز کی مدد سے چاند پر قدم رکھنے کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ سرکاری کمپنی اسرائیلی ایرواسپین انڈسٹریز (آئی اے آئی) اور غیر منافع بخش کمپنی اسپیس آئی ایل کی جانب سے تیارہ کردہ روبوٹ کرافٹ بریشیٹ دو روز قبل اپنے مشن کے دوران تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد اسرائیل کا چاند پر

قدم رکھنے والا تیسرا ملک بننے کا خواب دھرا رہ گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیس آئی ایل کے صدر مورس کیہن کا کہنا تھا کہ چھٹی کے دنوں میں میرے پاس سوچنے کا وقت تھا جس دوران مجھے حوصلے کا موقع ملا اور عوام کی جانب سے تعاون بھی حاصل رہا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آج نئے منصوبے بریشیٹ ٹو کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مشن میں تقریباً 100 ملین ڈالر کا خرچہ آیا تھا جس میں زیادہ تر حصہ مورس کیہن جیسے کئی نجی افراد نے ڈالا تھا۔مورس کا کہنا تھا کہ اس مشن میں اسرائیلی حکومت کا حصہ صرف 30 لاکھ ڈالر تھا اور اب ڈونرز دوبارہ نئے منصوبے کے لیے بھی فنڈنگ کریں گے لیکن سرکاری پیسہ اسرائیلی عوام کے منصوبے کے لیے ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری پیسے پر انحصار نہیں کریں گے۔مورس کیہن نے کہا کہ بریشیٹ ٹو کی ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی اور ہم ایسا کام شروع کریں گے جس کو مکمل کریں اور چاند پر ہم اپنا جھنڈا لہرا سکیں۔اسرائیلی سرکاری کمپنی آئی اے آئی نے ایک بیان میں کہا کہ مورس کیہن کی زیر سرپرستی اسپیس آئی ایل کے ساتھ مزید مشن کا حصہ بننا خوشی کی بات ہوگی۔واضح رہے کہ اب تک صرف تین ممالک امریکا، روس اور چین ایسے ہیں جو چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔اسرائیل کی پہلی کوشش کی ناکامی کی تصدیق اسرائیلی ایرواسپیس انڈسٹریز کے ایک عہدیدار نے کی تھی اور کہا تھا کہ ہمارا خلائی جہاز یقیناً چاند کی سطح پر کریش ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ طے شدہ لینڈنگ کے مقام پر خلائی جہاز کا ملبہ موجود ہے۔خلائی جہاز کا انجن لینڈنگ سے قبل عین وقت پر منقطع ہوا اور جب تک توانائی بحال ہوئی خلائی جہاز بحفاظت اترنے کے لیے انتہائی تیزی سے حرکت کررہا تھا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ پہلے جمود کی پیمائش کرنے والا یونٹ خراب ہوا جس کے باعث خرابیوں کا سلسلہ چل نکلا جس کے بارے میں ہم ابھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…