منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پروازکامیابی سے مکمل کر لی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)جہاز کے پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی سٹراٹولانچ نامی

کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔اس جہاز کو بنانے کا مقصد ہے کہ اسے آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔اس جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان 385 فیٹ کا فاصلہ ہے۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی بجائے زمین سے راکٹ لانچ کرنے کے جو کہ ایک مہنگا طریقہ ہے۔اپنی پہلی پرواز میں دو مرکزی حصوں اور چھ انجن پر مبنی طیارہ 15000 فیٹ کی بلندی پر اڑا اور اس کی تیز ترین رفتار 170 میل فی گھنٹہ تھی۔جہاز کے پائلٹ ایوان تھامس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز اڑانے کا تجربہ ‘نہایت شاندار’ تھا اور ‘بڑی حد تک جہاز کی پرواز ویسی ہی تھی جس کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ان کا مقصد خلا تک رسائی کو اسی طرح معمول کی بات بنا دینا ہے جیسا آج کل کے دور میں کمرشل پرواز پر جانا۔سٹراٹولانچ نے دعوی کیا کہ ان کا جہاز دنیا کا سب سے بڑا جہازہے لیکن اگر جہاز کی لمبائی کے حجم کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا میں چند اور بھی جہاز ہیں جو اس سے زیادہ بڑے ہیں البتہ پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے یہی سب سے بڑا جہاز ہے۔برطانوی ارب پی رچرڈ برانسن کی کمپنی ورجن گیلیکٹک نے ایسا طیارہ بنایا ہے جو فضا میں اڑتے ہوئے راکٹس کو خلا میں لانچ کر سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…