جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں 660cc سوزوکی آلٹو کی بکنگ شروع ،تفصیلات جاری

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) سوزوکمپنی نے اپنی نئی گاڑی 660cc سوزوکی آلٹو کی کارپوریٹ بکنگ شروع کر دی ہے۔ کراچی آٹو شو میں کمپنی نے اپنے تمام ڈیلرز سے آرڈرز لینا شروع کر دیے ہیں۔ پاک سوزوکی نے گزشتہ سال 80 کی دہائی سے

مارکیٹ میں مقبول رہنے والی مہران کی پیداوار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوزوکی مہران کی دنیا بھر میں پیداوار 90 کی دہائی میں بند کر دی گئی تھی، تاہم پاکستان میں اس گاڑی کی پیداوار آج تک جاری رہی۔تاہم اب مارکیٹ میں نئی کمپنیوں کی آمد کے باعث مقابلے میں اضافہ ہوا ہے، اور نئی اور جدید سے جدید اور قدرے کم قیمت گاڑیاں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔ اسی باعث سوزوکی پاکستان نے گزشتہ برس دسمبر میں مہران کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اور اب اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے سوزوکی مہران کی پروڈکشن باقاعدہ طور پر بند کر دی گئی ہے۔گزشتہ دنوں سوزوکی مہران کا آخری ماڈل سوزوکی پلانٹ میں تیار کیا گیا۔ سوزوکی آلٹو کے جدید ماڈل کو 800 سی سی سوزوکی مہران کی متبادل کے طور پر مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق 660 سی سی انجن کی حامل سوزوکی آلٹو ایک آٹو میٹک جبکہ 2 مینوئل ماڈلز میں پیش کی جائیگی۔ پاکستان سوزوکی کی جانب سے سوزوکی مہران کی پیداوار بند کرنے کے فوری بعد سوزوکی آلٹو کی پاکستان میں پیداوار کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ نئی سوزوکی آلٹو کی قیمت 8لاکھ سے 12لاکھ کے درمیان رکھے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…