بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے خود غلطی سے سستے پکسل فونز کی تصدیق کردی

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گوگل پکسل اسمارٹ فون سیریز کو خالص اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور کیمرا سسٹم کی وجہ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔مگر گوگل کے یہ فون فلیگ شپ ڈیوائسز میں شامل ہیں جن کی قیمت اکثر اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بیشتر افراد خرید نہیں پاتے مگر اب لگتا ہے کہ ان کا سستا ورڑن یہ کمپنی جلد متعارف کرانے والی ہے۔درحقیقت گوگل کی اپنی ویب سائٹ نے پکسل تھری لائٹ کی

تصدیق غلطی سے کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فون کو پکسل 3 اے کا نام دیا جائے گا جیسا گوگل اسٹور پیج سے عندیہ ملتا ہے۔اگرچہ گوگل نے اس پیج کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا مگر اس کے اسکرین شاٹ لوگ پہلے ہی محفوظ کرچکے تھے۔نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق ویب سائٹ میں اس فون کے فیچر تو نہیں دیئے گئے مگر اس کی موجودگی اور نام کی تصدیق ضرور ہوگئی۔مگر اس سے پہلے گوگل کے اپنے پلے کنسول میں بھی اس ڈیوائس کے تمام فیچرز کو غلطی سے لیک کردیا گیا تھا جس کے مطابق یہ 5.6 انچ اور 6.0 انچ ڈسپلے کے 2 ورڑن میں ہوگا۔اس میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر، 12 میگا پکسل رئیر کیمرا اور ہیڈفون جیک کسی ایک ورڑن میں پھر واپس آئے گا۔نئی لیک سے یہ بھی عندیہ ملا ہے کہ یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرائے جاسکتے ہیں ممکنہ طور پر مئی میں گوگل کی سالانہ آئی او ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر۔ان کی قیمت کا بھی فی الحال کوئی اندازہ نہیں مگر گوگل ان فونز کی قیمت کم رکھے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انہیں خرید سکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…