نیویارک(این این آئی )سماجی روابط کی سب سے بڑی ویب گاہ فیس بْک نے مربوط غیر مصدقہ کردار پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس اور صفحات کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کی اور فیس بْک نے ان دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے 712 اکاؤنٹس اور 390 صفحات کو
غیر مصدقہ کردار اوراسپیمنگ (تھوک کے حساب سے برقی پیغام رسانی) پر ہٹا دیا ۔کمپنی کی سائبر سکیورٹی پالیسی کے سربراہ نتھانیل گلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فیس بْک یا انسٹاگرام پر 103صفحات ، اکاؤنٹس اور گروپوں کو مربوط غیر مصدقہ کردار یا اسپیم سے متعلق ویب سائٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا ہے۔