جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نیا سنگ میل عبور ،امریکی خلائی ادارے ناسا کا تجرباتی مشن کامیابی سے مکمل ، بحراوقیانوس میں اتر گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(آن لائن) اسپیس ایکس کا کریو ڈریگن کیپسول، امریکی خلائی ادارے ناسا کا تجرباتی مشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے بحرِ اوقیانوس میں اتر گیا۔ واپسی سے امریکا میں انسانی خلائی پروازوں کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

کئی گھنٹوں کے تجسس کے بعد کریو ڈریگن نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے 370 کلومیٹر دور صبح 8 بج کر 45 منٹ پر سطح سمندر کو چھوا۔ کیپسول اپنے سواروں کو تجرباتی طور پر زمین پر اسی طرح واپس لایا جس طرح امریکی خلاباز 1960 سے 1970 کے درمیان اپالو دور میں سیارے پر واپس آئے تھے، اس وقت تک 1981 سے 2011 تک جاری رہنے والے اسپیس شٹل پروگرام کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ناسا کی فوٹیج میں کیپسول کو بڑے آرام سے سمندر میں اترتے ہوئے دیکھا گیا جس میں پہلے اس نے آرام سے چاروں پیرا شوٹ کھول کر اپنی رفتار کم کی جنہوں میں پانی میں اترتے ساتھ ہی کیپسول سے سے لپٹ کر کشتی کی شکل اختیار کرلی۔اس بارے میں ناسا کے ایک منتظم جم برائیڈینسٹائن نے کیپسول کے اترنے کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہ ہم نے انسانی خلائی پروازوں میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجے جانے والا ڈریگن اگلے ہی دن انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ کر منسلک ہوگیا تھا اور وہاں 5 دن تک منسلک رہنے کے بعد واپس روانہ ہوا۔ اسپیس ایکس کیپسول نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود 3 افراد کو تقریبا 400 پانڈ وزنی اشیا بھی پہنچائی جس میں آلات و خوراک وغیرہ شامل تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…