جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 10 کے تین فونز متعارف

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون ایس سیریز کے 3 نئے فونز گلیکسی ایس 10م گلیکسی ایس 10 پلس اور گلیکسی ایس 10 ای متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ تینوں فون ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرائے گئے ہیں اور کمپنی نے انہیں حالیہ برسوں کے سب سے بہترین فونز قرار دیا ہے۔ یہ فونز سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں متعارف کرایا گیا۔

گلیکسی ایس 10 ای 5.8 انچ، گلیکسی ایس ٹین 6.1 انچ جبکہ ایس 10 پلس 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔ تینوں ورژن میں بیزل کو پہلے کے مقابلے میں بہت کم کیا گیا ہے، کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ گلیکسی ایس 10 ای یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹویرج دی گئی ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس فون میں سام سنگ نے اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج اپنے ون یو آئی آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے جو فون کی رفتار کو تیز رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 5.8 انچ ڈسپلے والے فون کے لیے امولیڈ پینل استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ رکھتا ہے اور ہول پنچ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 10 میگا پکسل کا ہے ۔ یہ تینوں میں واحد فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین میں نہیں دیا گیا بلکہ سائیڈ میں موجود ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جن میں سے ایک 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ویری ایبل آپرچر کے ساتھ اور دوسرا 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے۔ اس فون میں 3100 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر 24 گھنٹے تک کام کرتی ہے اور ہاں آئی پی 68 واٹر ریزیزٹنس بھی موجود ہے۔ اس فون کی قیمت 750 ڈالرز (ایک لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور  مارچ کو مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔ 8گلیکسی ایس 10 یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا گیا ہے اور دیگر کمپنیوں کی ایسی ڈیوائسز کے مقابلے میں پہلی بار الٹاسونک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ 6.1 انچ اسکرین والے اس فون میں بھی ہول پنچ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج، جس میں

مائیکرو ایس ڈی کارڈ اضافہ ممکن ہے، 3400 ایم اے ایچ بیٹری، ریورس وائرلیس چارجنگ جس سے دیگر ڈیوائسز کو بھی چارج کرنا ممکن ہے۔ اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جب میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل اور دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے جو بالکل نوٹ نائن جیسا ہے مگر تیسرا کیمرا سپر وائیڈ اینگل 16 میگاپکسل شوٹر ہے جس میں 123 ڈگری فیلڈ آف ویو بالکل انسانی جیسا موجود ہے۔

فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں سے فور کے ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی موبائل ڈیوائس ہے جو کہ ایچ ڈی آر 10 پلس اسٹینڈرڈ ویڈیو شوٹ کرسکتی ہے۔ اس کی قیمت 899.99 ڈالرز (ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور یہ بھی 8 مارچ سے مختلف ممالک میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ ایس 10 پلس یہ سام سنگ بلکہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔

جس میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ اس کا ڈسپلے بھی 6.4 انچ کا ہے جبکہ فرنٹ پر ڈوئل ہول پنچ کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور یہ اضافی کیمرا سیلفی میں ڈیپتھ سنسنگ کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہے اور تصاویر نہیں کھینچتا۔ جہاں تک بیک کیمروں کی بات ہے تو اس میں بھی 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جو کہ ایس 10 جیسا ہی ہے۔ اس میں بھی اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور

128 جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ایس 10 پلس میں 4100 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جبکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔ اور ہاں یہ دونوں فونز واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس بھی رکھتے ہیں۔ گلیکسی ایس 10 پلس کی قیمت 999.99ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ بھی 8 مارچ سے دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…