ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ صارفین کو بڑی مشکل سے نجات ملنے کا امکان

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشگنٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو ایک بڑی مشکل سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی مشکل ہوتی ہے جب کوئی اچانک انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے جس کے بعد بحالت مجبوری انہیں اس گروپ سے خود کو نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ نے اس مسئلے حل نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔ گروپ انوی ٹیشن نامی اس فیچر کو ڈبلیو اے بیٹا انفو نامی گروپ نے سب سے پہلے دیکھا اور اس فیچر کی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا اس فیچر کے تحت صارف کو تین آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے سے اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔ مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد ہی اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نو باڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے اس صارف کو ایک درخواست بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گی۔ واٹس ایپ گروپ سے تنگ افراد کے لیے انہیں میوٹ کرنے کا آپشن موجود ہے جس کے تحت وہ 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے گروپ کو میوٹ اور نوٹی فکیشن ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…