جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایپل کے اسپیشل ایڈیشن آئی فون رواں ماہ سامنے آنے کا امکان

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فون کو ستمبر میں متعارف کرایا جاتا ہے۔ مگر ایپل رواں ماہ ہی آئی فون اسپیشل ایڈیشن کے نام سے اپنی نئی ڈیوائسز متعارف کرانے جارہی ہے۔ چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ایپل کی جانب سے فروری کے آخر تک آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے اسپیشل ایڈیشن کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ اسپیشل ایڈیشن سرخ رنگ میں ہوگا، اس وقت یہ فونز سلور، بلیک اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ اسپیشل ایڈیشن آئی فونز صرف چین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے کیونکہ اس ملک میں ایپل کی ڈیوائسز کی مانگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مگر ہوسکتا ہے کہ چین کے بعد یہ سرخ آئی فونز دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائیں۔ عام طور پر ایپل کی جانب سے اس طرح کے اسپیشل ایڈیشن آئی فون کو اپریل سے جون کی سہ ماہی میں متعارف کرایا جاتا ہے۔ اس سلسلے کا آغاز آئی فون 7 اور 7 پلس سے ہوا تھا جن کے ریڈ ورژن 2017 میں متعارف کرائے گئے تھے جبکہ آئی فون 8 اور 8 پلس کے اسپیشل ایڈیشن اپریل 2018 میں سامنے آئے۔ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس آر میں یہ رنگ آغاز سے ہی موجود ہے تو یہ حیران کن نہیں کہ ایپل ریڈ ورژن متعارف کرانے جارہی ہے جو پہلے ہی کمپنی کی آمدنی میں کمی سے پریشان ہے۔ سرخ رنگ کے اسپیشل ایڈیشن آئی فون ایپل کے ریڈ پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں جس کا مقصد افریقہ میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا ہے۔ ایپل کے مطابق 2006 سے ریڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کے دوران وہ 16 کروڑ ڈالرز سے زائد عطیہ کرچکی ہے۔ چینی پوسٹ کے مطابق اس بار ایپل کی جانب سے سرخ آئی فونز کو پراڈکٹ ریڈ برانڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، تاہم عام طور پر اس طرح کے اسپیشل ایڈیشن آئی فون کی قیمت ریگولر ماڈل جتنی ہی ہوتی ہے۔ ایپل نے فی الحال اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…