سعودی عرب : خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے موبائل ایپ لانچ

15  فروری‬‮  2019

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ’ابشر‘ نامی ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے سعودی مرد اپنی خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے۔

جب بھی خواتین بغیر اطلاع سفر کے لیے ملک سے باہر جانے لگیں گی تو ان کے والدین یا شوہر کو علم ہوجائے گا۔ موبائل ایپ ابشر کے باعث اگر کوئی خاتون بیرون ملک جانے کے لیے اپنا پاسپورٹ ایرئپورٹ پر پیش کرے گی تو مذکورہ خاتون کے شوہر کا اہل خانہ کو ایک میسج موصول ہوجائے گا کہ خاتون ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں کیا انہیں جانے دیا جائے۔ گوگل پلے اور ایپل کے ایپ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے، ابشر نامی ایپ سرکاری طور پر متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایپ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایک سعودی خاتون کی جانب سے تھائی لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ سیاسی پناہ رہف القنون کی درخواست کرتی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ واپس نہیں جانا چاہتی ہیں بعدازاں متعلقہ خاتون کو کینیڈا کی شہریت دے دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے قانون کے تحت اگر خاتون کا ولی چاہے تو اس کے اندرون یا بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں اس متنازعہ ایپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، بعض حلقوں نے دونوں بڑے اداروں سے ایپ ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کی بدولت سعودی مرد خواتین کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کے قومی اطلاعاتی مرکز کی جانب سے تیار کردہ ایپ مفت میں دستیاب ہیں تاہم اس کے ڈاؤن لوڈ ہونے کے تعداد نہیں بتائی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…