بھارت : مینڈک کی نئی نسل دریافت

14  فروری‬‮  2019

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کے تحقیقاتی ماہرین نے مینڈک کی نئی نسل دریافت کرلی جو بھارت کے جنوبی پہاڑی علاقے میں پائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت کے جنوب میں واقع مغربی گٹ کے پہاڑی علاقے سے منفرد مینڈک ملا۔

جس کا منہ چھوٹا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن سونالی گارک کے مطابق ’چھوٹے منہ والے مینڈک کو میسٹیکیولس کا نام دیا گیا، ہم اس نسل پر گزشتہ تین برس سے تحقیق کررہے تھے جس کا نتیجہ بالآخر مل گیا‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ مینڈک کی یہ نسل اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل تھی، اُن کا تولیدی عمل سارا سال میں صرف چار دن ہوتا ہے اور اسی دوران وہ پہاڑوں سے نکل کر زمین پر آتے ہیں۔ سونالی گارگ کا مزید کہنا تھا کہ ’سال 2016 میں کھدائی کے دوران مینڈکوں کی چار نسلیں دریافت ہوئیں تھیں جن پر ہم نے مطالعہ شروع کردیا تھا‘۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ ایس ڈی بیجو کا کہنا تھا کہ مینڈک کی نئی قسم دریافت ہونے کے حوالے سے مائیکروہلڈ نے بھی تصدیق کردی جبکہ جلد عالمی ماہرین بھی مغربی علاقے کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ تحقیقاتی ماہرین کرہ ارض پر رہنے والی مخلوق کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں جس میں آئے روز پیشرفت بھی سامنے آتی ہے، گزشتہ ماہ جنوری میں امریکی محققین نے 10 روز کی تلاش کے بعد غار میں رہنے والی خوبصورت مچھلی دریافت کرلی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…