بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سائبرسیکیورٹی : دنیا کے بد ترین ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سائبرسیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا شماردنیا کے بد ترین ممالک میں ہوتا ہے، پاکستان میں نیٹ صارفین کافی غیر محفوظ ہیں تاہم بنگلہ دیش، ایران، چین اور بھارت میں صورت حال اس سے کہیں بدتر ہے۔تفصیلات کے مطابق بین القوامی تحقیقاتی ادارے کیسپر اسکائی لیب کے مطابق پاکستان انٹرنیٹ صارفین کیلئے دنیا کے سب سے غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے۔

تاہم بھارت پاکستان سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔کیسپر اسکائی لیب کے مطابق پاکستان میں استعمال کیے جانے والے 25فیصد موبائل فونز پر مال ویئر یا وائرس کے حملے ہو چکے ہیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد 25فیصد سے زائد ہے۔غیر محفوظ ممالک میں بنگلہ دیش سرفہرست ہے ، دوسرے نمبر پر نائجیریا ، پانچوایں نمبر پر چین اور بھارت چھٹے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سائبر سکیورٹی سے متعلق تسلی بخش قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں آگاہی دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یاد رہے اکتوبر 2018 میں پاکستان میں بینکاری نظام پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا تھا ، جس میں بینک کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے تھے۔مئی 2017 میں بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئے تھے، جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 100 ڈالرز سے اس کا آغاز کیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے تین معروف اسپتال سیمنٹ فیکٹری اور ریفائنری پر بھی سائبر حملوں میں متاثر ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…