ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

بل گیٹس کونسا اسمارٹ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)  مائیکرو سافٹ نے 2017 میں ونڈوز 8.1 موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم کی اور گزشتہ ماہ اس کمپنی نے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اسمارٹ فونز کے لیے بھی یہی اعلان کرتے ہوئے باضابطہ طور پر صارفین اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز لینے کا مشورہ دیا۔ کمپنی کی جانب سے ڈیوائس آپریٹنگ سسٹم لائف سائیکل کو 14 جنوری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے

اعلان کیا گیا کہ 10 دسمبر 2019 سے ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والے فونز کے لیے جاری کی جانے والی سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا سلسلہ روک دیا جائے گا۔ مگر اس کمپنی کے بانی بل گیٹس نے تو کئی برس پہلے ہی ونڈوز فون کو چھوڑ کر اینڈرائیڈ فون کا استعمال شروع کردیا تھا۔ مگر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کونسا فون یا کس کمپنی کا اسمارٹ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟ یہ جاننا ضرور دلچسپ ہوگا۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہی سوال بل گیٹس سے کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ وہ سام سنگ گلیکسی فون استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ‘ میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والا ایک سام سنگ فون استعمال کررہا ہوں مگر اس میں مائیکرو سافٹ اپلیکشنز بہت زیادہ ہیں’۔ انہوں نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ وہ سام سنگ کا کونسا فون استعمال کررہے ہیں مگر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گلیکسی نوٹ استعمال کرتے ہیں اور اسٹائلوس سے کام کرتے ہیں، تو ان کا کہنا تھا ‘نہیں فون پر نہیں، میں اسے اپنے ونڈوز کمپیوٹر پر بیشتر افراد سے زیادہ استعمال کرتا ہوں جو کہ ون نوٹ پر مبنی ہے’۔ بل گیٹس نے ماڈل تو نہیں بتایا مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سام سنگ گلیکسی ایس 8 یا 9 ہوگا۔ بل گیٹس نے بتایا تھا کہ وہ ایسا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں جس میں بہت زیادہ مائیکرو سافٹ سافٹ وئیر ہیں جو کہ ایس 8 یا ایس کے مائیکرو سافٹ ایڈیشن کا اشارہ لگتا ہے جس میں کمپنی نے اپنے متعدد سافٹ وئیرز دیئے ہیں۔ 2017 میں پہلی بار مائیکرو سافٹ نے سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کے اس اسپیشل ایڈیشن کو اپنے ریٹیل اسٹورز میں فروخت کے لیے رکھا تھا۔ اس فون میں مائیکرو سافٹ آفس، ون ڈرائیور، کورٹانا اورسمیت متعدد مائیکرو سافٹ ایپس موجود ہیں۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ سال بھی گلیکسی ایس نائن متعارف ہونے کے بعد بھی کیا گیا۔ ویسے بل گیٹس کوئی بھی سام سنگ فون استعمال کررہے ہوں مگر ایک بات واضح ہے کہ انہیں آئی فون میں کوئی دلچسپی نہیں، یہاں تک کے ماضی میں اپنے گھروالوں پر بھی وہ آئی فون اور آئی پوڈز کے استعمال کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…