نیٹ ورک میں توسیع کے لئے 4G ZONGنے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا

10  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک 4G ZONG نے سندھ اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کی مزید توسیع کے لئے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا۔ اس اشتراک سے Zongکی موجودہ سیلولر سائٹس پرمتفرق صلاحیتوں کے حامل Microwave لنکس مہیا ہوں گے اور مزید نئی سائٹس بھی لگائی جائیں گی تاکہ جنوبی خطہ میں بینڈوڈتھ اورتھرو پٹ زیادہ تیز کی جا سکے۔

پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ 4G ZONG ملک کا ممتاز ترین 4G آپریٹر ہے۔ نیٹ ورک اور بنیادی سیلولر ڈھانچہ میں مسلسل سرمایہ کاری سے کمپنی اس بات کی آرزو مند ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے صارفین بھی 4G ZONGکی تیز ترین سپیڈ اور وسیع ترین رسائی سے فائدہ اٹھا سکیں۔”ٹیکنالوجی کے ارتقاء کی بدولت، صارفین کی ڈیٹا کی ضرورت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہم اولین فوقیت اپنے صارفین کو ہی دیتے ہیں۔ہمارے مسلسل وسیع ہوتے نیٹ ورک کی بدولت ہم اپنے صارفین کو ممکنہ حد تک بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔Ericsson کے ساتھ ہمارے اشتراک سے ہم ملک کی تاریخ کاتیز ترین نیٹ ورک توسیع منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ ہمارا 4G کا نقش مزید وسیع ہواور ہمارے صارفین کو 4G ZONG کے بلاتعطل مواصلاتی رابطہ کااختیار حاصل ہو جائے۔ ” 4G ZONG کے چئیرمین اور سی ای او Wang Hu نے کہا۔پاکستان کو جدت پر گامزن کرنے کا 4G ZONG کا سفریہیں ختم نہیں ہوتا۔سیلولر نیٹ ورک کی قیادت کے ورثہ پر مبنی تاریخ کے ساتھ اب کمپنی اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت کو ترقی دے رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سب سے بڑی 4G صارفین کی تعداد کو بلا تعطل مواصلاتی رابطہ کی سہولت حاصل ہو۔کمپنی ہر جدت پسند شہری کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔”

Ericsson اپنے صارفین کو جدید ترین اور آزمودہ ترین ٹیکنالوجی پر مبنی حل مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ 4G ZONG کے نیٹ ورک توسیعی منصوبہ میں ہماری شراکت سے ہم ملک کے دور درازعلاقوں میںZONGکو مواصلاتی رابطہ کا بنیادی ڈھانچہ رکھنے میں مددفراہم کریں گے۔اس اشتراک سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ کی ضرورت کو بھی پورا کرنے کا موقع ملے گا ۔”

وقاص نعیم، صدر اور سی ای اوEricsson پاکستان نے کہا۔ اپنی 4G توسیع منصوبہ کے تحت، Zong موجودہ نیٹ ورک کو جدید ترین خطوط پر استوار کر رہا ہے او ر اسی دوران نئی سائٹس کا بھی قیام عمل میں لا رہا ہے تاکہ صارفین کو آواز اور ڈیٹا کی بہترین خدمات میسر ہوں کمپنی کی یہ نیٹ ورک توسیع اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی ضروریات کو سب سے مقدم رکھتے ہوئے عمل اور منصوبہ سازی کرتی ہے اور ان کو پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کے سروسز پیش کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…