ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

کیاموٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جائیگا؟

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔ یہ اس کمپنی کا پہلا فلیگ شپ فون ہوگا جو کہ لچکدار ڈسپلے سے لیس ہوگا مگر اب تک یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا یا ممکنہ طور پر کیسا نظر آئے گا۔ مگر اب اس کا کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آیا ہے۔

جو ایک ڈیزائنر نے اس فون کی پیٹنٹ تصاویر کو دیکھ کر تیار کیا ہے۔ اس کانسیپٹ ڈیزائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ موٹرولا ریزر 2019 پہلے کے مقابلے میں زیادہ چوکور ڈیزائن کا حامل ہوگا، جبکہ فون کو اوپن کرنے پر لچکدار ڈسپلے سامنے آئے گا جو کہ اوپر سے نیچے تک پھیلا ہوا ہوگا۔ اس فولڈ ایبل اسکرین میں 19:8 ایسپیکٹ ریشو دیا جائے گا جبکہ ایک نوچ بھی اسکرین کے اوپر نظر آرہا ہے۔ اس کا اوپری حصہ سنگل کیمرے اور سیکنڈری اسکرین سے لیس ہوگا، جو کہ ممکنہ طور پر صارفین کو الرٹس سے آگاہ کرے گی جیسا ماضی کے فون میں دیکھنے میں آیا تھا۔ اس کانسیپٹ ڈیزائن میں والیوم اور پاور بٹن دیکھنے میں نہیں آئے۔ اس نئے موٹرولا ریزر کے فیچرز کے حوالے سے تو زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں مگر گزشتہ ماہ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اسے فلیگ شپ ڈیوائس قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فون اگلے ماہ امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کی قیمت 15 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق موٹرولا کی ملکیت رکھنے والی کمپنی لیناوو کو توقع ہے کہ 2 لاکھ نئے ریزر فون فروخت ہوسکتے ہیں جو کہ ڈیڑھ ہزار ڈالرز والے فون کے لیے کافی بڑی سوچ ہے۔ مگر خیال رہے کہ ریزر وی تھری جب متعارف کرایا گیا تھا تو دنیا بھر میں اس کے 130 ملین یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…