جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ کا سستا گلیکسی ایس 10 ای کیسا ہوگا؟

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے 20 فروری کو گلیکسی ایس 10 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ گزشتہ سال پیش کیے جانے والے تین آئی فونز کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ان میں سے ایک گلیکسی ایس 10 ای (یہ نام مختلف لیکس کے مطابق مصدقہ ہے)۔

دوسرا گلیکسی ایس 10 اور تیسرا گلیکسی ایس 10 پلس ہے۔ ان تینوں فونز میں ہارڈوئیر تو ایک جیسا ہوگا مگر سستا ماڈل یعنی ایس 10 ای میں ڈیزائن، فنگر پرنٹ سنسر ٹیکنالوجی اور کیمرا سسٹم دیگر 2 فونز کے مقابلے میں کچھ کم خوبیوں کا مالک ہوگا۔ چند دن قبل ایس 10 کی پہلی مکمل تصویر بھی سامنے آئی تھی مگر اب مزید لیکس سے اس کے باقی ماندہ رازوں کو بھی فاش کردیا گیا ہے۔ سلیش لیکس نے گلیکسی ایس 10 ای کی حقیقی تصاویر کو لیک کیا ہے جس میں یہ فون آن ہورہا ہے اور اس کا نام بھی لکھا نظر آرہا ہے۔ ایک اور تصویر سے فون کے فلیٹ اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوتا ہے جبکہ سنگل سیلفی کیمرا یا انفٹنی او ڈسپلے نظر آتا ہے۔ اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر ایس 10 اور ایس 10 پلس کی طرح اسکرین میں نصب نہیں ہوگا بلکہ یہ سائیڈ میں دیا جائے گا جو کہ پاور بٹن کا بھی کام کرے گا۔ گلیکسی ایس 10 اور ایس 10 پلس میں الٹراساﺅنڈ ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر دیا جائے گا اور یہ ٹیکنالوجی اس وقت کسی اور فون میں دستیاب نہیں۔ گلیکسی ایس 10 ای سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جبکہ دیگر دونوں ماڈلز میں بیک پر 3، تین کیمرے دیئے جائیں گے۔ ایس 10 ای دیگر ماڈلز کے مقابلے میں سستا ہوگا مگر کتنا سستا، یہ تو فون سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز 20 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…