سام سنگ گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز کی قیمتیں لیک ہوگئیں

25  جنوری‬‮  2019

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس 10 کے تمام ورژن کو ایک ماہ کے اندر متعارف کرایا جارہا ہے اور لگتا ہے کہ ان کے فیچرز کے بارے میں سب کچھ ہی سامنے آچکا ہے۔ یعنی 3 فور جی گلیکسی ایس 10 ماڈلز، جن میں سے ایک فلیٹ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔ ان تینوں فونز میں انفٹنی او اسکرینز اور کئی کیمرے دیئے جائیں گے جبکہ ایس 10 اور ایس 10 پلس میں

فنگر پرنٹ سنسر اسکرین میں نصب ہوگا۔ اسی طرح ایس 10 سیریز کا کم از کم ایک 5 جی ورژن فون بھی پیش کیا جائے گا جو کہ کافی مہنگا بھی ہوگا۔ مگر اب گلیکسی ایس 10 لائٹ یا ای (جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا)، ایس 10 اور ایس 10 پلس کی قیمتیں بھی لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں ایس 10 سیریز فونز کی یورپ کے لیے قیمتوں کو لیک کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایس 10 لائٹ 5.8 انچ کی فلیٹ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ 6.1 انچ کا گلیکسی ایس 10 اور 6.4 انچ کا گلیکسی ایس 10 پلس او ایل ای ڈی خم ڈسپلے کے ساتھ ہوں گے۔ لائٹ ماڈل اس سیریز کا وہ واحد فون ہے جس میں ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سنسر نہیں دیا جائے گا جبکہ ایس 10 لائٹ اور ایس 10 میں سنگل سیلفی کیمرہ دیا جائے گا مگر ان کے بڑے ماڈل میں ڈوئل سیلفی کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ یہ تینوں فونز بلیک، وائٹ اور گرین رنگوں میں دستیاب ہوں گے تاہم ایس 10 لائٹ میں زرد رنگ کا آپشن بھی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایس 10 پلس میں 2 منفرد رنگ ہوں گے جو ابھی سامنے نہیں آسکے۔ ایس 10 لائٹ کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 779 یورو (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح گلیکسی ایس 10 کا سکس جی بی ریم اور 128 والا ماڈل 929 یورو (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، ایس 10 کا 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا فون 1179 یورو (ایک لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ ایس 10 پلس کا سکس جی بی ریم/ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1049 یورو (ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم/ 512 جی بی اسٹوریج ماڈل 1299 یورو (2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم/ ایک ٹی بی

اسٹوریج والا فون 1600 یورو (2 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سام سنگ نے کم از کم اسٹوریج کو 64 جی بی سے بڑھا کر 128 جی بی کردیا ہے جبکہ 256 جی بی کا آپشن ختم کردیا گیا ہے۔ یعنی اس رپورٹ کو درست مانا جائے تو سام سنگ 512 جی بی یا ایک ٹی بی بلٹ

ان اسٹوریج کو ترجیح دے رہی ہے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سام سنگ دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا فون بھی متعارف کرارہی ہے، عام طورپر کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ میں بھی 8 سے 10 جی بی ریم سے زیادہ نہیں دیا جاتا۔ خیال رہے کہ سام سنگ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران اپنے فلیگ شپ سیریز کے فونز کو متعارف کرائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…