جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایپل اب آئی فونز میں ایک اور بڑی تبدیلی کرنے کے لیے تیار

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی رواں سال اپنے آئی فونز میں تاریخ کی ایک بڑی تبدیلی کرنے والی ہے جو ان ڈیوائسز کو استعمال کرنے والوں کے لیے کافی بڑا دھچکا بھی ثابت ہوگی۔ درحقیقت ایپل اپنی موجود چارجنگ کیبلز اور دیگر مصنوعات کا استعمال متروک کرکے ان کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی کو دینے والی ہے۔ جی ہاں ایپل لائٹننگ کیبل کی جگہ آئی فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور

کیبل کو لانے والی ہے۔ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو میں پہلے ہی یو ایس بی ٹائپ سی کیبل کا استعمال متعارف کرایا جاچکا ہے۔ اس تبدیلی کی صورت میں موجودہ ایپل چارجرز مستقبل کے آئی فونز کے لیے بیکار ہوجائیں گے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اینڈرائیڈ چارجر آئی فونز میں استعمال ہوسکیں گے۔ ایپل کا اوریجنل چارجنگ کیبل 25 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے مگر نقلی کیبل اس کے مقابلے میں سستی ہے۔ دوسری جانب یو ایس بی ٹائپ سی اس وقت متعدد لیپ ٹاپس اور اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی کیبل ہے۔ ایپل نے 2012 میں 30 پن کنکٹر لائٹننگ کیبل کے لیے متعارف کرایا تھا۔ اسی طرح آئی فونز میں نیا آئی فون ٹچ متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ دنوں ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔ مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔ خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…