جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

رونگٹے کھڑے کردینے والی تصویر میں چھپی گڑبڑ آپ پکڑ سکتے ہیں؟

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟ دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں ایک لڑکی کسی کمرے میں تصویر کھچوا رہی ہے۔ تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا۔ اس رونگٹے کھڑے کردینے والی تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں۔

درحقیقت اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ درحقیقت تصویر میں نظر آنے والے کمرے یا لڑکی میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ جی ہاں وہ ہے پیچھے موجود آئینہ، جیسا آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس آئینے میں لڑکی کا عکس بھی منہ سامنے کیے ہوئے ہے جو کہ ناممکن ہے۔ یعنی یہ لڑکی اور اس کا عکس دونوں کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں حالانکہ آئینے میں اس کی پشت نظر آنی چاہئے تھی۔۔ یہ تصویر کہاں سے سامنے آئی، اس کے بارے میں تو علم نہیں مگر یہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی اس تصویر میں لڑکی کا عکس سامنے کیسے دیکھ رہا ہے، اس کا بھی علم نہیں مگر ممکنہ طورپر یہ فوٹوشاپ کا ہی کمال ہوگا مگر اس چیز نے ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال دیا۔ اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں اور اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…