جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل بروز اتوار ہوگا جس کا نظارہ امریکا، مشرقی روس، چین، شمالی اور جنوبی کوریا سمیت جاپان کے مختلف شہروں میں کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019 کا پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق سورج کے جزوی گرہن مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 34 منٹ سے شروع ہوگا اور یہ گرہن 6 بج کر 41 منٹ کو اپنے عروج پر پہنچے گا۔ پاکستان میں ہونے والا جزوی سورج گرہن 8 بج کر 49 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ بین الاقوامی ماہرین فلکیات کے مطابق سورج گرہن کا مکمل نظارہ شمال مشرقی ایشیا، شمالی پیسفک، روس، کوریا، تائی پے اور ٹوکیو سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کے سورج کے سامنے سے گزرنے کا منظر جاپان، جنوبی کوریا، شنگھائی اور روس کے مشرقی علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔روس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 14 منٹ، جاپان میں 10 بج کر 05 منٹ، چین میں 8 بج کر 52 منٹ اور بھارت میں صبح 11 بجے سورج کو گرہن لگے گا۔ چاند گرہن کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں برس کا پہلا چاند گرہن 20 اور 21 جنوری کو ہوگا جو جنوبی اور شمالی امریکا، مغربی یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔ رواں ماہ ’سپر بلڈ چاند گرہن‘ ہوگا یعنی چاند بالکل سرخ ہوجائے گا، اسی طرح کا نظارہ گزشتہ برس بھی دنیا میں دیکھا گیا تھا۔ سورج گرہن کب ہوتا ہے؟ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔ سورج گرہن کے وقت کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟ سورج گرہن کے موقع پر لوگوں کو ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا جاتا ہے اور روز دیا جاتا ہے کہ یہ منظر دیکھنے کے لیے خاص قسم کے چشمے، دوربینیں اور دوسرے آلات کا

استعمال کریں۔ سیلفی لینے سے پرہیز وہ افراد جو سورج گرہن کے دوران سیلفی لینا چاہتے ہیں وہ اس سے پرہیز کریں کیونکہ ماہرین امراض چشم کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی کھینچنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ سورج گرہن براہ راست دیکھنے سے پرہیز سورج گرہن براہِ راست دیکھنے کی کوشش نہ کی جائے کیوں کہ اس سے نکلنے والی شعاعیں آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ طبی ایکسرے سے سورج کی جانب دیکھنے سے پرہیز کریں۔ دھوپ میں کمپیوٹر کی سی ڈی لے کر نکلنے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…