بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ونڈوز 10 اب ڈیسک ٹاپ پر سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے 2018 کا اختتام دنیا کی سب سے زیادہ ویلیو والی کمپنی کے اعزاز کے ساتھ کیا مگر اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم سنگ میل بھی طے کرلیا۔ اس کمپنی کے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم نے آخرکار دنیا کے مقبول ترین ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم بننے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ونڈوز 7 کو ہرا دیا ہے۔ نیٹ اپلیکشنز کی ایک رپورٹ کے مطابق

ونڈوز 10 دسمبر 2018 میں 39.22 فیصد صارفین کی پسند بن گیا جبکہ ونڈوز 7 کے صارفین 36.9 فیصد ہے۔ ونڈوز 10 کو سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم بننے کے لیے ساڑھے 3 سال کا عرصہ لگا اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لگ بھگ 10 سال پرانی ونڈوز 7 لوگوں میں کتنی مقبول ہے۔ مائیکروسافٹ نے 2015 میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا تو اس کا خیال تھا کہ 3 سال میں اس پر چلنے والی ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی مگر اسے ناکامی کا سامنا ہوا اور ٹائم لائن کو آگے بڑھا دیا گیا۔ اس کی ایک وجہ ونڈوز فون کی ناکامی بھی ہے۔ اس وقت ونڈوز 10 استعمال کرنے والی ڈیوائسز بشمول کمپیوٹرز، ٹیبلیٹس، فونز اور ایکس باکس کنسولز وغیرہ کی تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس کے مقابلے میں ونڈوز 7 کی پوزیشن حالیہ برسوں میں مضبوط نظر آئی حالانکہ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 فری اپ گریڈ کرنے کی مہم بھی چلائی۔ تاہم اب ونڈوز 10 نے اہم سنگ میل اس وقت طے کیا ہے جب مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 کی سپورٹ ایک سال بعد ختم کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…