منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی فون ایکس ایس میکس میں آگ لگنے کا واقعہ

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوہائیو(مانیٹرنگ ڈیسک ) ویسے تو اکثر سام سنگ فون کی بیٹری پھٹنے کے واقعات سامنے آتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ایک آئی فون ایکس ایس میکس میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ ایک شخص کی جیب میں تھا۔ امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے جے ہلارڈ نامی شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ عام طور پر آئی فون کے آگ پکڑنے کی کہانیاں سامنے نہیں آتیں اور ہر سال ایسے بمشکل

ایک یا دو واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اسے پہلے تو فون میں آگ لگنے کا علم نہیں ہوا اور اس نے پہلے ہوا میں ایک مخصوص بو سونگھی۔ اس کے فوری بعد اس نے جیب میں بہت زیادہ جلن محسوس کی جہاں سے دھواں بھی خارج ہورہا تھا۔ جے ہلارڈ نے فوری طور پر دفتر میں اپنی ایک ساتھی سے مدد طلب کی۔ جب فون میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا تو میری پتلون میں ایک سوراخ ہوچکا تھا جبکہ آگ بجھانے والا فوم کپڑوں اور جوتوں میں بھرچکا تھا جبکہ کولہوں میں تکلیف اور خارش بھی ہورہی تھی۔ اس شخص کا فون بری طرح جل گیا تھا جس کے بعد وہ اسے ایک ایپل اسٹور لے گیا، تاہم وہ ناقابل مرمت قرار پایا۔ ہلارڈ کو نئے آئی فون کی پیشکش بھی کی گئی جس کے بدلے اسے اپنا جل جانے والا فون ایپل کے انجنیئرز کو بھیجنا تھا۔ مگر اس شخص کا کہنا تھا کہ ایپل کو اس کے کپڑوں کو پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ بھی دینا چاہئے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ فون میں آگ لگنے کی وجہ کیا ہے مگر ہلارڈ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایپل کے خلاف قانونی اقدام کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…