جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس تصویر نے متعدد افراد کو خوف سے اچھلنے پر مجبور کیوں کیا؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں ایسا کیا ہے جسے دیکھ کر اچانک جھٹکا محسوس ہوتا ہے ، بلکہ کچھ افراد کو ڈر بھی لگتا ہے؟ دیکھنے میں تو یہ کسی گھر کے کمرے کی عام سی تصویر ہے جو اچھا اور صاف ستھرا ہے۔ صوفے اور

ہر چیز اپنی جگہ پر موجود ہے اور کوئی بے ترتیبی نہیں، مگر پھر بھی اس تصویر میں کچھ چھپا ہوا ہے۔ اس تصویر میں موجود عجیب چیز کو پکڑ سکتے ہیں؟ یہ تصویر کچھ عرصے قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی اور اس نے متعدد افراد کو خوفزدہ بھی کردیا تھا۔ درحقیقت بیشتر افراد کو تو اس میں کچھ نظر ہی نہیں آتا مگر غور سے دیکھا جائے تو گڑبڑ پکڑنا مشکل نہیں۔ اور ایک بار جب اسے پکڑلیں تو پھر اپنی نگاہوں کو اس سے ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس تصویر کی پہیلی حل کرسکتے ہیں؟ جی اس میں ایک خوفناک چہرہ چھپا ہوا ہے جو نظر آنے پر اچانک ہی صاف نظر آنے لگتا ہے۔ اس تصویر کو کس نے لیا یہ تو واضح نہیں مگر یہ واضح ہے کہ جب اس کی تصویر لی گئی تو کسی شخص کو جان کر چھپایا گیا۔ یا ہوسکتا ہے کسی نے فوٹوشاپ کی مدد سے اسے ‘خوفناک’ ٹچ دیا ہو۔ اگر آپ اب بھی اس چہرے کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں تو نچلے بائیں کونے کو غور سے دیکھیں آپ کو ایک جھٹکا سا محسوس ہوگا۔ درحقیقت جب یہ تصویر سامنے آئی تھی بیشتر افراد اسے دیکھ کر اچھل پڑے تھے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…