اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایپل کا آئی فون کے 10 سال مکمل ہونے پر آئی فون میں ایک سنگین ہارڈوئیر مسئلے کا اعتراف

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرائے جدید ترین آئی فون ماڈل میں ایک سنگین ہارڈوئیر مسئلے کا اعتراف کیا ہے۔ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایپل نے آئی فون ایکس ماڈلز کے صارفین کو خبردار کیا کہ انہیں ممکنہ طور پر ٹچ اسکرین کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس کی وجہ ایک پرزہ ہے جو کہ ڈسپلے ماڈیول کو فیل کرسکتا ہے۔ ایپل کے مطابق اس کی

وجہ سے ڈسپلے یا ڈسپلے کا کچھ حصہ ٹچ کرنے پر کام نہیں کرتا اور یہ ڈسپلے بغیر چھوٹے بھی اچانک کام شروع کرسکتا ہے۔ امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ڈسپلے کے ان مسائل کو پکڑنا کافی آسان ہے اور اگر آئی فون ایکس اس سے متاثر ہو تو پھر ایپل یا اس کے ڈیلر سے ڈسپلے ماڈیول کو مفت تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔ مزید براں اگر آپ پہلے ہی اس طرح کی خرابی کو ٹھیک کراچکے ہیں تو ری فنڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ مگر ایپل نے ایسے صارفین کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر ان کے آئی فون ایکس کی اسکرین پر خراش یا ایسے ہی مسئلے ہوں، تو انہیں مفت سروس سے پہلے اسے ٹھیک کرانا ہوگا ورنہ اضافی اخراجات وصول کیے جائیں گے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ آئی فون کو ٹھیک کرانے کا خرچہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ آئی فون میں منفرد ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان دوسری جانب ایپل آئی فون ایکس میں آئی او ایس کا نیا ورژن اپ ڈیٹ کرے گا اور آئی او ایس 12.1 میں کچھ صارفین نے بگز کی شکایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپ کا انتباہ ظاہر آئی فون ایکس، آئی فون 8، آئی فون 7 اور آئی فون 6 کے سنگین ہارڈوئیر مسائل کا عندیہ دیتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ آئی فونز کی فروخت کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کرے گی اور اس پر متعدد حلقوں نے خیال کیا تھا کہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کی فروخت میں کمپنی کو مشکل کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…