ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی قیمت سامنے آگئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ ایسے اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے پرجوش ہیں جو کاغذ کی طرح مڑ سکتا ہو تو بہتر ہے کہ ابھی سے بچت کرنا شروع کردیں۔ جنوبی کورین نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے گزشتہ ہفتے ایک ایونٹ میں

جس فولڈ ایبل فون کو متعارف کرایا تھا، وہ صارفین کو 1770 ڈالرز (2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔ یہ قیمت کافی زیادہ ہے، یہاں تک کہ آئی فون ایکس ایس میکس کا 512 جی بی ورژن بھی اس کے مقابلے میں سستا لگتا ہے، جس کی قیمت 1449 ڈالرز ہے۔ سام سنگ کا فولڈ ایبل فون سامنے آگیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سام سنگ کے اس فون کو گلیکسی ایف کا نام دیا جائے گا جبکہ یہ مارچ 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ ڈی جے کو کچھ عرصے پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ فولڈ ایبل فون 2019 کی پہلی ششماہی میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ گلیکسی ایف سام سنگ کا 7.4 انچ کا فون ہوگا جو فولڈ ہوکر 4.6 انچ کا ہوجائے گا، تاہم اس فون میں فائیو جی سپورٹ نہیں ہوگی۔ یہ ڈیوائس سام سنگ نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران متعارف کرائی گئی تھی تاہم اس کے فیچرز کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ مگر یہ ضرور بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے فولڈایبل فونز مین اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے کافی کام کیا جارہا ہے جو کہ اگلے سال سامنے آئے گا۔  سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ایک نہیں 3 اسکرینوں کے ساتھ؟ خیال رہے کہ ایک کمپنی رائل نے دنیا کا پہلا کمرشل فولڈ ایبل فون رواں ماہ متعارف کرایا تھا جو کہ صارفین کو دسمبر میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح ہیواوے کی جانب سے بھی اسی طرح کی ڈیوائس بھی اگلے سال متعارف کرائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…