اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان کھل جانے کے بعد ا اسکرین کتنے انچ کی ہو جاتی ہے ،قیمت کتنی ہے؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک غیرمعروف کمپنی نے اگلے ماہ کے آخر میں دنیا کا پہلا فولڈنگ اسکرین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف تجزیہ کاروں کو حیران کردیا بلکہ اس نے سام سنگ اور ہواوے جیسی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک عرصے سے ایسے فون پر کام کررہی ہیں۔چینی کمپنی رویول نے اپنے بل پر لچک دار ڈسپلے والی ایمولیڈ ٹیکنالوجی

وضع کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو ایک وقت میں فون بھی ہے اور ٹیبلٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ کھل جانے کے بعد اسمارٹ فون کا اسکرین 7.8 انچ اسکرین تک پہنچتا ہے۔ ڈسپلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ 2 لاکھ مرتبہ بھی کھلنے اور بند ہونے کے بعد خراب نہیں ہوتا۔ اس ماڈل کو فلیکس پائی کا نام دیا گیا ہے۔فون میں کوالکوم نیکسٹ جنریشن اسنیپ ڈریگن 8 سیریز ایس او سی پروسیسر لگایا گیا ہے۔ ریم 8 جی بی ہے جبکہ 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ ڈوئیل کیمرے میں 20 میگا پکسل کیمرا ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ اور 16 ایم پی وائڈ اینگل کیمرا نصب ہے۔ ڈسپلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ 2 لاکھ مرتبہ بھی کھلنے اور بند ہونے کے بعد خراب نہیں ہوتا۔ اس ماڈل کو فلیکس پائی کا نام دیا گیا ہے۔فون میں کوالکوم نیکسٹ جنریشن اسنیپ ڈریگن 8 سیریز ایس او سی پروسیسر لگایا گیا ہے۔ ریم 8 جی بی ہے جبکہ 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ ڈوئیل کیمرے میں 20 میگا پکسل کیمرا ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ اور 16 ایم پی وائڈ اینگل کیمرا نصب ہے۔اسے بلاشبہ دنیا کا پہلا تہہ ہوجانے والا اسکرین فون کہا جاسکتا ہے جسے رویو ٹیکنالوجی ریلیز کرے گی تاہم تجزیہ کاروں نے اس کے ڈیزائن کو بہت بے کشش قرار دیا ہے۔نئے فون کے آپریٹنگ سسٹم کو واٹر او ایس کا نام دیا گیا ہے جو اینڈروئڈ نائن پائی کے متبادل ہے۔ اسمارٹ فون کو دسمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جن کی قیمتیں 1300 ڈالر برائے 128 جی بی اور 256 جی بی کی قیمت 1469 ڈالر رکھی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…