جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹوئٹر میں جعلی اکاؤنٹس کی رپورٹ کرنا اب زیادہ آسان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے جعلی اکاﺅنٹس کو رپورٹ کرنے کے عمل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان بنادیا ہے۔ ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو جعلی اکاﺅنٹس یا اسپام ٹوئٹس کے حوالے سے رپورٹ کرنے کا محدود آپشن دستیاب تھا۔

مگر اب اسے بدل دیا گیا ہے اور اب صارفین جب کسی ٹوئیٹ یا اکاﺅنٹ کی رپورٹ کریں گے تو وہ اسپام کی اقسام کی وضاحت بھی کرسکیں گے۔ صارفین اب ایسی ٹوئیٹس کی رپورٹ کرسکیں گے جو کہ کسی بوٹ یا جعلی اکاﺅنٹ سے کی گئی ہے یا بتا سکیں گے کہ اس ٹوئیٹ میں کوئی مشتبہ لنک موجود ہے۔ اسی طرح غیر متعلقہ ہیش ٹیگ کے ساتھ کی جانے والی ٹوئیٹس کو رپورٹ کرنے کا آپشن بھی دیا جارہا ہے، اس طریقہ کار کو اکثر اپنی ٹوئیٹس کو ٹرینڈز کا حصہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے کسی صارف کی جانب سے اسپام ریپلائی کو رپورٹ کرنے کا بھی فیچر اب دستیاب ہوگا۔ یہ رپورٹنگ ٹولز اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کا مقصد جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے، سازشی خیالات کی روک تھام اور بوٹ اکاﺅنٹس کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔ کمپنی نے رواں سال جولائی میں اس طرح کے 7 کروڑ جعلی اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کا بیان دیا تھا مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ٹولز سے اس طرح کے اکاﺅنٹس کو زیادہ تیزی سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…