جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ اسٹیٹس میں ہوگی اب اشتہارات کی بھرمار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں اشتہارات کے لیے خود کو تیار کرلیں۔ یہ بات واٹس ایپ کے نائب صدر کرس ڈینیئل نے کہی اور ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سروس کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے تیار ہے اور کاروباری اداروں کو

اشتہارات چلانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ‘فیس بک واٹس ایپ سے آمدنی کے حصول کی تیاری کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے’۔ واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت سامنے آگئی انہوں نے بتایا کہ فیس بک واٹس ایپ فار بزنس ایپ سے بھی آمدنی کے حصول کا منصوبہ تیار کررہی ہے جو کہ فی الحال کاروباری اداروں کے لیے مفت ہے۔ فیس بک کی جانب سے کاروباری اداروں سے اس پلیٹ فارم میں اشتہارات دکھانے کے عوض فیس لی جائے گی اور یہ اشتہارات واٹس ایپ میں کمپنیوں کی پروفائل سے لنک ہوں گے۔ بھارت میں ایک کانفرنس کے دوران واٹس ایپ کے نائب صدر نے یہ انکشافات کیے، تاہم انہوں نے ایپ میں اشتہارات کی آمد کا وقت بتانے سے گریز کیا۔ مگر یہ رپورٹ پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ واٹس ایپ میں 2019 کے شروع میں اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ میں اشتہارات کس طرح کام کریں گے، یعنی صارفین کی دلچسپی کے مطابق انہیں ہدف بنایا جائے گا یا ایک اشتہار ہر صارف کے پاس شو ہوگا۔ میسنجر کے بعد اب واٹس ایپ میں اشتہارات دکھانے کا اعلان خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے آغاز سے ہی اشتہارات سے پاک اپلیکشن ہے، تاہم 2014 میں فیس بک نے اسے 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تو اس میں تبدیلیاں آنا شروع ہوگئیں۔ گزشتہ سال فیس بک چھوڑ دینے والے واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے گزشتہ ماہ میں کہا تھا کہ مارک زکربرگ شروع سے ہی واٹس ایپ میں ٹارگٹڈ اشتہارات کے ذریعے کمائی کے حصول کی منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ برائن ایکٹس کے مطابق اس طرح کے اشتہارات کی وجہ سے ہی انہوں نے کمپنی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…