پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

کیا ایسا منفرد ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون کبھی دیکھا؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت بیشتر کمپنیاں اسمارٹ فونز کے فرنٹ پر بیزل ختم کرنے کے لیے بیزل کا سہارا لے رہی ہیں مگر ایک چینی کمپنی نے اس کا ایک انتہائی منفرد حل ڈیوائس کے بیک پر ایک ڈسپلے کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ نوبیا نامی کمپنی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ‘نوبیا ایکس’ متعارف کرایا ہے جو کہ اپنی طرز کا دنیا کا پہلا فون ہے جس کے فرنٹ پر 6.26 انچ کی ایچ ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے۔

جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے، جبکہ بیک پر 5.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے۔ کمپنی نے فون میں 2 ڈسپلے دے کر فرنٹ کیمرے کی ضرورت ہی ختم کردی ہے کیونکہ بیک پر موجود مین کیمرے ہی سیلفی لینے کا کام کریں گے۔ اور سب سے متاثرکن بات یہ ہے کہ بیک پر موجود ڈسپلے کو سوئچ آف کیا جائے تو رنگا رنگ گلاس بیک نمایاں ہوجاتی ہے، جس کا مظاہرہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ بیک ڈسپلے کا مقصد سیلفی لینے میں مدد دینا ہے اور اس کے لیے 16 میگا پکسل اور 24 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرہ کا پورٹریٹ موڈ اے آئی ٹیکنالوجی سے چہرے کے فیچرز، عمر، جلد کی رنگت اور دیگر خصوصیات کا تجزیہ کرکے بہترین سیلفی لینے میں مدد دیتا ہے۔ ویسے سیلفی سے ہٹ کر بیک پر موجود او ایل ای ڈی ڈسپلے سے دیگر ایپس یا روزمرہ کے کام بھی ویسے کیے جاسکتے ہیں جیسے فرنٹ اسکرین پر کیے جاتے ہیں، جس کے لیے ڈیوائس کے دونوں اطراف پر فنگرپرنٹ ریڈر موجود ہیں جو اسکرینز سوئچ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ اسی طرح او ایل ای ڈی پینل میں ٹچ اسکرین کو گیمز کھیلتے ہوئے 2 اضافی بٹنز کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہٹ کر فون میں 6 سے 8 جی بی ریم، 256 جی بی تک اسٹوریج، اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور 3800 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ ڈوئل نان سم سپورٹ والا فون ہے جس میں اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ فون فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کا سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 470 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 620 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…