ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

غیر رجسٹرڈ موبائل استعمال کرنیوالوں کی شامت،اب سیٹس نہ صرف بلاک ہونگے بلکہ ۔۔نیا قانون متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے استعمال شدہ غیر رجسٹرڈ موبائل سیٹس پر کیٹگری کے مطابق معمولی جرمانے کیساتھ ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔آرڈی کی ادائیگی کیساتھ ساتھ قریبی پوائنٹ میں جرمانہ بھرنے کے بعد بلاک موبائل کو فعال کردیا جائے گا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق مارکیٹ میں غیرقانونی موبائلوں کی درآمد سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔

دوسری جانب قانونی موبائل کی درآمدات کی مالیت 2017۔18 میں 84 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے جبکہ بتدریج سالانہ قانونی موبائل کی درآمد میں کمی ہوئی جو ایک وقت میں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے سے اسمگلنگ کی صورت میں ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔واضح رہے کہ ملک میں مختلف راستوں سے اسمگل ہونے والے اکثر استعمال شدہ اور بہتر کیے گئے موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت بلاک کردیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مئی 2018 میں ملک میں غیرمعیاری اور استعمال شدہ فونز کی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے ڈی آئی آر بی ایس کا طریقہ کار شروع کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر کے بعد تمام صارفین نئے موبائل سیٹ کے بکس پر دیا گیا انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر 8484 پر بھیج دیں گے۔صارفین کو اس کے جواب میں بتایا جائیگا کہ سیٹ ریگولیٹری معیار کے مطابق ہے یا نہیں۔اگر سیٹ معیار کے مطابق نہ ہوا تو صارفین کو 2 ماہ کے اندر اندر ریگولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا جس کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل استعمال کے قابل بن جائیں گے۔پی ٹی اے کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے افتتاح سے قبل 16 کروڑ معیاری و غیر معیاری موبائل فون سیٹ تمام نیٹ ورکس پر فعال تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت استعمال شدہ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی وضع کرنے پر کام کررہی ہے جس کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کابینہ کو 3 مختلف سمریز بھیجی جائیں گی جس کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمے کی جانب سے بھیجی جائیں گی۔ایف بی آر نے نئے موبائل سیٹس کی درآمد پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے ریٹس کا اعلان کیا تھا اور 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر 250 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے۔

جن موبائل فون کی قیمت 60 ڈالر سے 130 ڈالر کے درمیان ہے ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی مد میں قیمت کا 10 فیصد اطلاق ہوتا ہے۔اسی طرح جن موبائلز کی قیمت 130 ڈ الر سے زیادہ ہوگی ان پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہوگی۔ذرائع کے مطابق استعمال شدہ موبائل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو ان کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جائے گی۔خیال رہے کہ ان موبائلز کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائیگا جو گلوبل سسٹم فار موبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…