ماسکو(آئی این پی)چین میں آئندہ دو برس کے دوران روبوٹوں سے روبوٹ سازی کرائی جائے گی۔روبورٹ تیار کرکے مختلف کارساز،موبائل اور دیگر الیکٹرونک کمپنیوں کو فراہم کئے جائیں گے۔سویڈش ٹیکنالوجی کمپنی اے بی بی نے روبوٹس سے مزدوری کو صنعتی دنیا میں انقلاب قرار دے دیا۔ تاہم اس ٹیکنالوجی سے انسانوں کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا۔روسی خبر رساں ادارے’’اسپوتنک نیوز‘‘نے بتایا ہے کہ چینی شہر شنگھائی میں قائم کی گئی یہ نئی روبوٹس فیکٹری انسانوں کی صنعتی دنیا میں ایک ایسا
انقلاب برپا کرنے جارہی ہے جس سے انسانوں کی افادیت ختم ہوسکتی ہے۔اس سلسلہ میں ایک چینی ٹیکنالوجی ایکسپرٹ ہان نے بتایا ہے کہ ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ روبوٹس دنیا میں انسانی مزدوری کو ختم کردیں گے اور ایسی فیکٹریز وجود میں آنے کیلئے تیار ہوجائیں گی،جہاں شب و روز کام ہوگا اور روبوٹس مزدور انسانوں کی طرح نہ تو تھکیں گے اور نا ہی ان کیلئے کھانے پینے یا آرام کی کوئی طلب ہوگی۔جبکہ ان روبوٹ مزدوروں کو انسانوں کی طرح اجرت کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔