جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اس تصویر میں چھپے برفانی چیتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

منگولیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپر موجود تصویر میں ایک برفانی چیتا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟ درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ ایسا ایک فوٹوگرافر کے ساتھ ہوا جو اس کا شکار بننے سے بال بال بچ گئی۔

اس تصویر نے لوگوں کے ذہن کیوں گھما دیئے؟ منگولیا میں لی گئی اس تصویر میں برفانی چیتا پس منظر کی پہاڑیوں میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق برفانی چیتے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پہاڑوں کے بھوت کے نک نیم سے بھی جانا جاتا ہے۔ برفانی چیتے روس، وسطی ایشیائ، افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی نسل کو بقاءکا خطرہ لاحق ہے۔ ان کی دنیا بھر میں مجموعی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر 4 سے 7 ہزار کے درمیان بھی ہوسکتی ہے۔  اس تصویر میں موجود عجیب چیز کو پکڑ سکتے ہیں؟ ان کا شکار عام طور پر چرواہے اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی کھالوں کے لیے انہیں شکار کیا جاتا ہے، ان کے رہائشی علاقے اور شکار ختم ہورہے ہیں۔ تو آپ اوپر تصویر میں چھپے چیتے کو تلاش کرسکیں؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…