اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ کرکے انٹرفیس کو زیادہ سادہ بنادیا ہے۔ رواں ہفتے فیس بک کی جانب سے میسنجر میں اپ ڈیٹس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب اس کو آسان بنا دیا گیا ہے اور بے ہنگم ٹیب کو ختم کیا جارہا ہے۔
اور یہ سب تبدیلیاں واقعی اس ایپ کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ فیس بک میسنجر میں ان سینڈ فیچر کی آزمائش کمپنی کے مطابق ایپ کا نیا اور سادہ ورژن استعمال میں آسان ہوگا اور 8 سے 9 مختلف ٹیبز کو کم کرکے 3 تک محدود کردیا گیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران فیس بک نے میسنجر میں اتنی اپ دیٹس کی تھیں کہ اس میں فیچرز کی بھرمار ہجوم کی طرح محسوس ہونے لگی تھی۔ یعنی صرف چیٹ کے لیے مختص فیس بک ایپ میں گیمز، ویڈیو کالنگ، اسٹوریز اور دیگر لاتعداد فیچرز کا اضافہ کیا گیا جبکہ اشتہارات کی بھرمار الگ ہے۔ تاہم ان تمام فیچرز اور اشتہارات کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے اسے پہلے سے بہتر اور آسان بنایا ہے تاکہ زیادہ صارفین کو اس جانب متوجہ کیا جاسکے۔ فیس بک میسنجر کے 8 ‘ خفیہ فیچر’ میسنجر میں نئی تبدیلی کے بعد تمام چیٹس کا اپنا ٹیب ہوگا، دوسری ٹیب پیپلز اسٹوری، ایکٹیو فرینڈ، فرینڈ فائنڈنگ کے لیے ہوگی جبکہ تیسری ٹیب گیمز اور دیگر مقاصد کے لیے مختص کی جائے گی۔ فیس بک نے میسنجر میں ڈارک موڈ کا فیچر بھی جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ صارفین کے لیے میسنجر کا یہ نیا ورژن آئندہ چند ہفتوں تک دستیاب ہوگا۔