ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

’’کمپیوٹرز کے شوقین افراد کے لئے شاندار خوشخبری‘‘ دنیا کی پائیدار ترین واٹر پروف ہارڈ ڈسک متعارف کروا دی گئی، مزید کن کن خصوصیات کی حامل ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے ڈیٹا نے اپنی نئی ہارڈ ڈسک HD720 جاری کی ہے۔ سپورٹی ڈیزائن کے ساتھ یہ انتہائی پائیدار ہارڈ ڈسک کافی گنجائش کی حامل ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کو ڈیٹا کے شاندار تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور جھٹکے سے مزاحمت کے کڑے ٹیسٹ سے گذارا گیا جبکہ یہ ہارڈ ڈسک آئوٹ ڈور سرگرمیوں اور ان فعال لوگوں کے لئے انتہائی موزوں ہے

جو اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیوائسز کا استعمال چاہتے ہیں۔ یہ فیشن، LOHAS کے پرستاروں اور ان افراد کیلئے اچھا انتخاب ہے جو خوبصورتی کی حامل مصنوعات رکھنا چاہتے ہوں جو ان کے طرز زندگی سے مطابقت رکھتی ہوں۔ HD720 ہارڈ ڈسک کڑے آئی پی 68 معیارات پر پورا اترتی ہے جو پانی اور دھول سے مزاحمت کیلئے شاندار کارکردگی پیش کرتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک نے 1.8 stricter ڈراپ ٹیسٹ بھی پاس کیا ہے جبکہ یہ معیاری ملٹری گریڈ (MIL-STD-810G516.6) کی ضروریات کے ماطقب دھول کے ماحول اور 120 منٹ تک 2 میٹر گہرے پانی میں ڈالے جانے کے دوران بھی معمول کے مطابق کام کرتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک کے تین سطحی ڈھانچے میں لچکدار سیلیکون مواد کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی زاویئے سے گرنے کے دوران بہترین مزاحمت فراہم کر سکے جبکہ اس کے سینسرز صارف کے ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اگر یہ ہارڈ ڈسک گرنے کے عمل سے گذر رہی ہو تو اس کے گرنے سے مزاحمت کے سینسرز خودکار طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک سرخ رنگ کی روشنی نمودار ہو جاتی ہے۔ جب گرنے کا عمل مکمل ہو جائے تو ایک فلیشنگ لائٹ نمودار ہو کر اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ معمول کا آپریشن بحال ہو چکا ہے۔یہ ہارڈ ڈسک زیادہ سٹوریج کی صلاحیت فراہم کرتی ہے اور صارف کو قیمتی لمحات کو محفوظ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک HD720 کی کیسنگ کے گرد بیرونی سطح پر یو ایس بی کیبل لگانے کی سہولت اسے انتہائی قابل عمل اسٹوریج کے طریقوں کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…