جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جھوٹے ملازمین پر نظر رکھنے کے لیے ایپ تیار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی نجی کمپنی نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کرلی جس کے ذریعے ملازمین کی نیند پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی نجی کمپنی نے گزشتہ ماہ ملازمین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ دفتر میں چاق و چوبند رہنے کے لیے اپنی نیند پوری کر کے آیا کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے پر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔جس کے تحت انہیں اضافی بونس اور مفت کھانا فراہم کرنے کے ساتھ دیگر انعامات دیے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے والی کمپنی نے رات میں ہفتے میں کم از کم پانچ دن 6 گھنٹے نیند لینے پر پوائنٹس دینے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے انعامات حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا بھی لیا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایک خصوصی ایپ تیار کی جس کی مدد سے نہ صرف ملازمین کے مقام کی نشاندہی کی جاسکے گی بلکہ اس کے ذریعے نیند لینے کی تفصیلات بھی اکھٹی ہوں گی۔ تمام ملازمین کے موبائل میں اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد کمپنی نے سب کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر سے چھٹی کے بعد اپنی اسمارٹ ڈیوائس میں انٹرنیٹ اور لوکیشن کھولے رکھیں۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوتے وقت اس ایپ کو اسٹارٹ کریں تاکہ اُن کی نیند کا دورانیہ اور گہرائی نوٹ کی جاسکے، جو ورکر پانچ روز تک سکون سے سوئے گا اُسے 500 پوائنٹ دیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پوائنٹس کو ڈالر میں تبدیل کرنے کا فارمولا بھی پیش کیا گیا، جیسے پانچ روز تک سونے والے شخص کو پانچ سو پوائنٹس ملیں گے تو یہ ساڑھے چار ڈالر کے برابر ہوگا۔ ملازم انعام میں ملنے والی رقم سے دفتری عمارت میں موجود کیفے ٹیریا سے کوئی بھی چیز کھا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…